
اپر چترال میں سیلاب متاثرین میں ریلیف سامان تقسیم اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیلاب متاثرین میں ریلیف سامان تقسیم اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی کی ہدایت پر ایڈ یشنل اسٹنٹ کمشنر مستوج محمد علی نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ یارخون کا دورہ کیا اور میراگرام، پاور، شولکوچ اور دیوسر یارخون کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان جن میں ٹنٹ، فوڈ ائٹمز، کمبل، وغیرہ شامل تھے تقسیم کئے۔پاور میں 27 متاثرین، بریپ میں 8، بانگ میں دو، میراگرام میں 3 اور شولکوچ میں 3 بندوں کو امدادی اشیاء دیں۔اس موقع پر انہوں نے متاثرین سے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی جلد از جلد بحالی اور سیلاب زدگان کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مصیبت اور آزمائش کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ برابر کے شریک ہیں۔
۔۔۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپر چترال میں سیلاب زدگان کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔
اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے محکمہ ہیلتھ اپر چترال کے توسط سے سیلاب سے متاثرہ گاؤں بریپ, پاور یارخون اور کھوز میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ مذکورہ فری میڈیکل کیمپ تین دنوں سے مسلسل سینکڑوں کی تعداد میں مختلف مریضوں جن میں ڈائیریا، ڈیپریشن، چسٹ انفکشن، کان انفکشن، نمونیہ وغیرہ کے مریض شامل تھے کو طبعی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔فری میڈیکل میں 380 مریضوں کا مفت معائنہ کیاگیا او رانہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں۔ اہلیان بریپ، پاور یارخون اور کھوز نے صو بائی حکومت،وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا محمد د خان،ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی اور ڈاکٹر ارشاد احمد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل وقت اور مصائب کی اس گھڑی میں متاثرین علاقہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔