Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اکاہ کے زیر اہتمام سینکڑوں سیلاب متاثرین میں فوڈ اور نان فوڈ آئٹم تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

اکاہ کے زیر اہتمام سینکڑوں سیلاب متاثرین میں فوڈ اور نان فوڈ آئٹم تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) حالیہ بارشوں کی وجہ سے چترال کا طول و عرض بری طرح متاثر اور شدید مسائل کا شکار ہوچکا ہے، سیلاب کی وجہ سے لوگوں کے گھر بار دریا برد ہوچکے ہیں اس مشکل گھڑی میں آغاخان ایجنسی فار ہے بی ٹاٹ  (اکاہ ) چترال کے عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے دن رات کام کررہا ہے۔ اس سلسلے میں اب تک تقریبا 184 گھرانوں کی خوراک اور رہائش کے سلسلے میں مدد کرچکا ہے جس میں ریشن کے 17گھرانے، بونی کے 9، اسپاغ لشٹ کے 4، تریچ کے 10، چوئینج کے 4، کھوژ کے 27، میردین، گبور کے 7، دنین کے 2، بریپ کے 75، غورو1، آوی کے 7اور شیشی کوہ کے 21 گھرانے شامل ہیں۔

ان تمام خاندانوں کی سروے کے بعد سب کو فوڈ آئیٹم اور نان فوڈ آئٹم تقسیم کئے گئے ہیں جس میں 184گھرانوں کے ایک مہینے کا راشن تقسیم کیا گیاجبکہ نان فوڈ آئیٹم کی مد میں 500 ضروری اشیاء مختلف گھرانوں میں تقسیم کئے گئے ہیں جس میں خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں۔ پارگرام لاسپور میں دریا پار کرنے کے لئے کیبل کار اور ریشن کے متاثرہ لوگوں کے لئے باتھ روم کی سہولت بھی مہیا کئے گئے ہیں۔

یادرہےکہ ابھی تک کسی بھی پرائیویٹ ادارے کی طرف سے اب تک اتنی بڑی مقدار میں امداد تقسیم نہیں کیا گیا جبکہ یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں AKAHکے تربیت یافتہ CERT کے رضاکار چوبیس گھنٹے لوگوں کی مدد میں رضاکارانہ طور پر حصہ لے رہیں جو کہ اس مشکل کی گھڑی میں ایک نعمت سے کم نہیں۔مختلف علاقوں کے متاثرین نے امداد کی بروقت تقسیم اور متاثرین کی خبر گیری پر AKAH ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

chitraltimes akah chitral distributed food and non food items 4

chitraltimes akah chitral distributed food and non food items 3 chitraltimes akah chitral distributed food and non food items 5


شیئر کریں: