Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے بالائی علاقوں میں گندم کی فصل مکمل خراب ، پھل بھی ضائع ، زمیندار بری طرح متاثر ،

شیئر کریں:

چترال کے بالائی علاقوں میں گندم کی فصل مکمل خراب ، پھل بھی ضائع ، زمیندار بری طرح متاثر ،

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال میں جہاں متعدد گھروں ، اور املاک کو نقصان پہنچا ہے وہیں بالائی علاقوں اور لٹکوہ کی سرحدی علاقوں میں گندم کی تیار فصل مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں صرف ایک فصل ہوتی ہے جو اسی مہینے تیارہوکر تھریشنگ کی جاتی ہے۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو مختلف مکاتب فکر نے بتایا کہ چترال بالا کے اکثر علاقوں میں فصل کٹائی ہوئی تھی اور تھریشنگ کیلئے تیار تھی کہ اچانک مسلسل کئی دنوں کی بارش میں زمین پر پڑے مکمل خراب ہو گئی ہے ، جس کی وجہ سے آنے والی سردیوں میں لوگوں کے پاس خوراک کا شدید مسئلہ درپیش ہوگا اور ساتھ جانوروں کے لیے چارہ کی بھی قلت ہوگی ۔ ان علاقوں میں چوینچ، بریپ، کھوژ، شوڑکوچ، یارخون ویلی، لاسپورولی, گشٹ، بروک ، کھوت، گوبور وغیرہ شامل ہیں۔  اسی طرح اپر چترال میں سیپ، خوبانی، الو ،ناشپاتی وغیرہ کا پھل بھی ضائع ہوگیا ہے جو ان علاقوں کے امدنی کی واحد زرائع تھے ۔ حکومت کو اس کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔
chitraltimes wheat crop destroyed uper chitral

chitraltimes wheat crop destroyed by flood in upper chitral 2 chitraltimes wheat crop destroyed by flood in upper chitral 3 chitraltimes wheat crop destroyed by flood in upper chitral 4 chitraltimes wheat crop destroyed by flood in upper chitral 5

chitraltimes wheat crop destroyed by flood

chitraltimes wheat crop destroyed by flood in upper chitral 1


شیئر کریں: