Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرنا درست نہیں، جسٹس اعجاز الاحسن

Posted on
شیئر کریں:

سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرنا درست نہیں، جسٹس اعجاز الاحسن

اسلام آباد(چترل ٹایمز رپورٹ)سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرنا درست نہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست اور سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرنے کیخلاف شیخ رشید کی درخواستوں پر سماعت کی۔شیخ رشید احمد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خدشات کو بنیاد بناکر سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کیا گیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ دھاندلی تو یہاں بھی انتخابات میں ہوتی ہے، جعلی ووٹ تو یہاں بھی ڈل جاتے ہیں، اس کیخلاف قانون موجود ہے، جس طرح حادثہ ہونے پر موٹروے بند نہیں کی جا سکتی؟ اس طرح کیا دھاندلی کے خدشات پر انتخابات کرانا ہی بند کر دیے جائیں گے؟ الیکشن کمیشن دھاندلی روکنے کیلئے اپنے اختیارات استعمال کیوں نہیں کرتا؟ دھاندلی روکنے کیلئے کمیشن کے اقدامات کا عدالتی جائزہ لیا جا سکتا ہے، الیکشن کمیشن کے خدشات کو دور کیا جانا ضروری ہے، مگر خدشات دور کرنے کے بجائے اوورسیز کے ووٹ کا حق ختم کرنا درست نہیں، سپریم کورٹ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق سے متعلق کئی فیصلے دے چکی ہے۔

 

 

توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کا ایک ریفرنس خارج کر دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کیخلاف دو نااہلی ربفرنسز میں سیایک ریفرنس خارج کردیا گیا۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے 6 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست کو خارج کردیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نیکہاکہ اسپیکر اور حکومتی اراکین کا ریفرنس ایک ہی ہے۔اس لیے 6 ایم این ایزکی جانب سے توشہ خانہ کیس پر درخواست بے اثر ہوچکی ہے۔ان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے حکومتی اراکین کا ریفرنس خارج کردیا جبکہ عمران خان کیخلاف اسپیکرکاریفرنس برقرارہے جس کی سماعت29 اگست کوہو گی۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
65035