Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اپر چترال عوام کی عدالت میں، بونی میں کھلی کچہری کا انعقاد، متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر اپر چترال عوام کی عدالت میں، بونی میں کھلی کچہری کا انعقاد، متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سیلاب متاثرین کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں کیا گیا۔ کھلی کچہری میں سیلاب اور دوسرے قدرتی آفات کی وجہ سے متاثر ہونے والے لوگوں میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔
منظور احمد افریدی ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے دوسرے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ہمراہ عوامی عدالت میں حاضر ہوئے۔کھلی کچہری میں عوامی نمائندوں کے علاؤہ متاثرین سیلاب اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔عوامی حلقوں نے مختلف مسائل ڈپٹی کمشنر اور دوسرے آفیسران کے گوش گزار کئے
ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل تفصیل سے سنا اور بعض مسائل موقع پر حل کئے اور بعض چیدہ مسائل کے حل کے لئے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کئے۔ کھلی کچہری کے احتیتام پر متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔
امدادی رقوم کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ مکمل نقصان: 12 افراد، .جزوی نقصان:16 افراد، مکمل نقصان ایک کمرہ:22 افراد، .باونڈری وال نقصان:08 افراد، . بھیڑ/بکری/گائے:15 افراد،

chitraltimes dc upper chitral khuli kacheri 2

chitraltimes dc upper chitral khuli kacheri 6 chitraltimes dc upper chitral khuli kacheri 4 chitraltimes dc upper chitral khuli kacheri 3 chitraltimes dc upper chitral khuli kacheri 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65006