Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت کی طر ف سے  کیلاش قاضیوں اور مستحق افراد  میں امدادی چیک اور نقد رقم تقسیم 

شیئر کریں:

صوبائی حکومت کی طر ف سے  محکمہ اوقاف کے زیراہتمام کیلاش قاضیوں اور مستحق افراد  میں امدادی چیک اور نقد رقم تقسیم

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلیِ خیبر پختونخوا کے معاون حصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا کہ اقلیتی برادری کے جتنے بھی تہوار ہیں اسے ہم سرکاری طور پر مناتے ہیں کیونکہ اقلیتی کمیونٹی بھی پاکستان میں برابر کے شہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کیلاش کے بھی تین تہوار شامل ہیں جن کو منانے کیلئے صوبائی حکومت محکمہ اوقات اور اقلیتی امور ان لوگوں کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے مذہبی رسومات کو بلا کسی رکاوٹ کے مناسکے۔

chitraltimes cheques distribution cermoney kalash community wazir zada

انھوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے 554 افراد میں فی کس 4800 روپے کے چیک تقسیم کئے گئے یہ ان کے ساتھ ایک مالی مدد تھی تاکہ وہ اپنے تہوار منانے کی بھر پور انداز میں تیاری کرسکے۔اور ان کو نقد رقم بھی دی گئی تاکہ ان پر کسی قسم کا بوجھ نہ ہو۔اسی طرح علاقے کے یتیم بچوں میں بھی امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ کیلاش قبیلے کے مذہبی رہنماء قاضیوں کو بھی نقد رقم دی گئی ا ورجو نئے قاضی مقرر ہوئے ہیں ان کو بھی پچاس ہزار روپے نقد دئے گئے تاکہ وہ اپنا مذہبی فریضہ خوش اسلوبی سے نبھاتے رہے۔اور کیلاش قبیلے کے ساتھ ان کے سالانہ مذہبی تہوار اوچال منانے کیلئے محکمہ اوقاف اور اقلیتی امور کی جانب سے بھر پور تعاون کی گئی تاکہ وہ اپنا یہ سینکڑوں سال پرانا رسم جوش و خروش سے مناسکے۔

ان خیالات کااظہار وزیر اعلےٰ کے معاون حصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کیلاش قاضیوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہویے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ تینوں وادیوں میں رہنے والے کیلاش قبیلے کے لوگ جو یہ رسم مناتے ہیں ان کے ساتھ مالی امداد کے طور پر چیف قاضی کے ہاتھ ان کو نقد تین لاکھ روپے بھی دئے گئے تاکہ کیلاش کمیونٹی اس تہوار کے دوران استعمال کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کیلاش کمیونٹی کیلئے پتریک میں ساڑھے تین کنال زمین خریدی گئی جس کی تعمیر کیلئے ساڑھے چار کروڑ روپے کا ٹنڈر ہوچکا ہے جس سے سیاحوں کو نہایت سہولت ہوگی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شعیب سڈل چئیرمین ون مین کمیشن برائے اقلیتی امور مہمان حصوصی تھے جبکہ تقریب میں سیکرٹری اوقاف خیبر پحتون خواہ محمود اسلم، ڈپٹی کمشنر انورالحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور اکبر، ایس پی انوسٹی گیشن خالد خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔تقریب کا آغاز کیلاش قبیلے کے ایک قاضی کے دعائیہ کلمات سے ہوا اس کے بعد دیگر قاضی حضرات نے بھی اپنا اظہار حیال کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ پہلی بار ان کیلئے اعزازیہ مقرر کیا اور ان کے مذہبی تہوار منانے کیلئے ان کے ساتھ مالی طور پر بھی مدد کرتے ہیں۔
اس تقریب میں عیسائی، سکھ، ہندو اور دیگر اقلیتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران یونان سے تعلق رکھنے والے ایک رضاکار کو شیلڈ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر کیلاش روایات کے مطابق مہمانوں کو چترالی ٹوپی، اور کیلاش کے مذہبی چوغہ بھی پہنائے گئے ۔
اس موقع پر وزیر زادہ نے مسلم کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی بدولت اوران کی محبت و تعاون کی وجہ سے کیلاش لوگ جو پہلے بارہ سو تھے اب ان کی تعداد بڑھتے بڑھتے چار ہزار تک پہنچ گئی۔اس تقریب میں کثیر تعداد میں کیلاش مرد و خواتین کے علاوہ دیگر مذاہب اور مسلمانوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

chitraltimes cheques distribution cermoney kalash community

chitraltimes cheques distribution cermoney kalash community4 chitraltimes cheques distribution cermoney kalash community3 chitraltimes cheques distribution cermoney kalash community2 chitraltimes cheques distribution cermoney kalash community1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
64974