Chitral Times

Sep 28, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحصیل موڑکہو کے عوام کے لیئے خوشخبری

Posted on
شیئر کریں:

تحصیل موڑکہو کے عوام کے لیئے خوشخبری

تحصیل موڑکہو کے عوام کے لیئے موت و زیست کی حیثیت رکھنے والی تریچین تا اتھک ایریگیشن چینل ) موڑکہو، کوشٹ اور قاقلشٹ(مختلف نشیب وفراز سے گزرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اخیر کار اپنے منطقی انجام کی طرف روان دواں ہے۔ اس منصوبے کے لئے (Project Director) (PD) کا تقرر بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے مکمل ڈیزائین کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک) ADP) نے رقم مختص کی ہے۔ اس کی منظوری پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں سینٹرل دویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP)کی ماہ رواں میں منقعد ہونے والی بورڈ کی میٹنگ میں متواقع ہے۔ اس فنڈ کی منظوری کے ساتھ ہی اس منصوبے کے تفصیلی خاکہ پر کام کا آغاز ہو جائے گا جس میں بطور خاص) Off take point) میں پانی کو موڑنے) Divert) کرنے کیلئے (Reservoir بنانا، 5.2کلو میڑ لمبی سرنگ) Tunnel ) کا مکمل نقشہ) Required ) پانی کی مقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے اونچائی، چوڑائی اور گھرائی وغیرہ) کا تفصیلی نقشہ ہو گا۔ اور ٹینل کے نکاسی (Out let) کے مقام پر دائیں بائیں اطراف نہریں اور قاقلشٹ کی ابیاری کے لئے سائیفن پروگرام وغیرہ کا مفصل نقشہ تیار کیا جائے گا۔ اور اس مکمل ڈیزائین سے اس منصوبے کے تخمینہ لاگت) Estimated cost) کا اندازہ بھی لگایا جائے گا یہ مرحلہ خیر و عافیت سے مکمل ہونے کے بعد جو بھی تخمینہ لاگت ہو گی اس کی منظوری پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں مجاز اتھارٹی CDWP یا ECNECکی میٹنگ میں ہو گی۔ مزید بران اس منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر PD)) اپنی ٹیم کے ساتھ مورخہء 4اگست 2022؁ء کو Project Area کا جائزہ لینے اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی غرض سے مژگول، وریجون اور اتھول کے مقام پر استقبال کیلئے موجود معززین علاقہ سے منصوبے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور خاص کر یہ یقین دہانی بھی کی کہ اس منصوبے کے تعمیر کے حوالے سے ہر معاملے کے اوپر لوکل لوگوں سے مشاورت اور ان کی ماہرانہ رائے کو فوقیت اور ترجیح دی جائے گی۔

تحصیل موڑکہو کے اس دیرنہ مسئلہ کے حل کیلئے عملی قدم لینے پر ہم مستفیدین علاقہ خیبر پختونخواہ حکومت کے ممنون و مشکور ہیں اور ان خواتین و حضرات کی بھی جنہوں ں نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حتمی المقدر جتن کرتے رہے اور ہم اپنے منتخب نمائیندوں کا اس احسان کو بھی نہیں بھولیں گے جنھوں نے اس عظیم منصونے کو زندہ رکھا اور کندھا دیتے رہے۔ ہم کے۔پی۔کے حکومت میں چترال سے اقلیتوں کے نمائیندے محترم جناب وزیر زادہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اس اسکیم میں دلچسپی لے کر اس کی پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا۔

ہم سب اللہ تعالیٰ کے حضور یوں دعاگو ہیں کہ اللہ پاک اس عظیم منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچاکر تریچمیر، اتہک اور ان سے متصل پہاڑی سلسلوں سے جاری وساری پانی سے تحصیل موڑکہوہ وغیرہ میں بسنے والے انسانوں، حیوانوں، چرندوں، پرندوں کی پیاس کو بجھادیں اور بنجر زمینوں کو لہلہاتی سرسبزوشاداب کھیتوں میں بدل دیں۔(آمین)

خدا ہم سب کا حامی وناصر ہو!

میر ایوب

چیر مین ایکشن کمیٹی برائے
تعمیر اتہک چینل (موڑکہو، کوشٹ اور قاقلشٹ)
موڑکہو اپر چترال


شیئر کریں: