
تحصیل موڑکھو تورکھو کا پہلا بجٹ اجلاس، مالی سال2023_2022۔کا بجٹ اتفاق رایے سے منظور
تحصیل موڑکھو تورکھو کا پہلا بجٹ اجلاس، مالی سال2023_2022۔کا بجٹ اتفاق رایے سے منظور
اپر چترال (جمشیداحمد)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن موڑکھو تورکھو براۓ مالی سال 2023_2022 کا بجٹ اجلاس تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ہال بونی میں منعقد ہوا جس میں تحصیل چیر مین موڑکھو تورکھو میر جمشیدالدین ٹی ایم او شفیق احمد نومنتخب وی سی چیرمنز اور کونسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو میر جمشیدالدین نے ایوان کے سامنے سالانہ مالی سال بجٹ منظوری کے لیے پیش کرتے ہوۓ کہا کہ کسی بھی ادارے کا بجٹ اٸیندہ مالی سال کے لیے ایک مختاط تخمینہ ہوتا ہے جو کہ ہمیشہ اندازوں پر مبنی ہوتا ہے۔لیکن ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ ہم صحیح اندازوں پر مبنی بجٹ بناٸیں جس میں تمام کی راۓ شامل ہو اور عوام کی امنگوں کی ترجماں ہوجو ہمارے اراکین کونسل اپ یہاں موجود ہیں اور یہی ہمارا اہم اثاثہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ تحصیل موڑکھو تورکھو رقبے کی لحاظ سے ایک وسیغ رقبے پر پھیلا ہوا علاقہ ہے۔قدرتی افات بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے یہ علاقہ متاثر ہوتا رہتا ہے۔موڑکھو تورکھو اگرچہ فنڈ اور سہو لیات کے لحاظ سے ایک پسماندہ علاقہ ہے لیکن وہ دن دور نہیں کہ موڑکھو تورکھو چترال کا ایک ماڈل اور ترقی یافتہ تحصیل بن جاۓ گاانہوں نے کہا کہ ہم اس سالانہ بجٹ کو علاقے کی تعمیر و ترقی میں خرچ کرینگے اور ہر صورت میں عوام کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کرین گے بجٹ میں سے تحصیل موڑکھو تورکھو کے لیے مقرر کردہ بجٹ تقریبا دس کروڑ روپے ہیں جس میں سے 2 کروڑ ایمرجنسی صورت حال 2 کروڑ دوسرے ترقیاتی اسکیم اور 2 کروڑ روپے گاڑی خریداری وغیرہ میں خرچ ہونگے اور نوجوانوں کے شوق کو مدنظررکھتے ہوۓ 35 لاکھ روپے کھیل اور اسپورٹس میں خرچ کیے جاٸیں گے۔ اسطرح باقی رقم ضرورت کو دیکھتے ہوۓ خرچ کیے جاٸین گے۔
دریں اثنا ایوان میں موجود اراکین باری باری اپنے علاقے کی مساٸل کا ذکر کیا اور بجٹ کو علاقے کی پسماندہ گی اور ضروریات کو دیکھتے ہوۓ ناکافی قرار دیا تاہم ایوان میں موڑ کھو تورکھو کا بجٹ براۓ مالی سال 2023_2022 منظور کی گٸی۔ اخر میں یہ اجلاس دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔
یادرہے کہ تحصیل موڑکہو تورکہوکے قیام کے بعد یہ پہلا بجٹ اجلاس تھا۔