Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محمد علی مجاہد کو سیلاب میں ریسکیو کرنے پراہالیان شاہی داس، مستوج  ودیگر کا شکریہ ۔ صدر پریس کلب

شیئر کریں:

محمد علی مجاہد کو سیلاب میں ریسکیو کرنے پراہالیان شاہی داس، اون شوت اور مستوج  ودیگر کا شکریہ۔۔ ظہیر الدین صدر چترال پریس کلب

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے معروف صحافی ، سوشل ورکر اور ماہنامہ شندور کے چیف ایڈیٹر محمد علی مجاہد کو لاسپور ویلی میں شہداس کے مقام پر نالے میں سیلاب سے بچانے کے لئے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ریسکیو کاروائی کرنے پر اہالیان شاہی داس، اون شوت اور مستوج کے عوام کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ، ڈی سی اپر چترال اور پی ٹی آئی کے صدر عبداللطیف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ محمد علی مجاہد شہداس کے مقام پر حادثاتی طور پر اپنی گاڑی سمیت سیلابی ریلے کی زد میں آگئے تھے اوران کا بال بال بچ جانے میں مقامی عوام، سیاسی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے بدولت ممکن ہوا جبکہ خراب موسم اور سڑک کی بندش کی وجہ سے شاہی داس گاؤں میں پھنسے رہنے کے دوران علاقے کے عوام نے جس مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا، قابل تعریف ہے جبکہ اہالیان لاسپور نے گزشتہ جولائی میں جشن شندور کے موقع پر ہرچین گول میں سیلاب کی وجہ سے سڑک بند ہونے پر ہزاروں مسافروں کی مہمان نوازی کرکے پہلے ہی سرخرو ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محمد علی مجاہد صحافت کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے علاوہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور گزشتہ دنوں کا دورہ لاسپور بھی اس سلسلے کی کڑی تھی جہاں وہ اہالیان لاسپور کو جشن شندور کے موقع پر مثالی مہمان نوازی پر اپنی طرف سے ایوارڈ دینے گئے تھے کہ راستے میں سیلاب میں پھنس گئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64919