Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپراورلوئرچترال کو آفت زدہ قراردے کر دونوں اضلاع میں ایمرجنسی نافذکرکے خصوصی ریلیف آپریشن شروع کیاجائے۔رحمت غازی خان

Posted on
شیئر کریں:

اپراورلوئرچترال کو آفت زدہ قراردے کر دونوں اضلاع میں ایمرجنسی نافذکرکے خصوصی ریلیف آپریشن شروع کیاجائے۔رحمت غازی خان

چترال( نمایندہ چترال ٹایمز)پاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے سینئررہنمارحمت غازی خان نے ایک اخباری بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اپراورلوئرچترال کو آفت زدہ قراردے کر دونوں اضلاع میں ایمرجنسی نافذکرکے خصوصی ریلیف آپریشن شروع کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ موسلادھاربارشوں کے باعث سیلاب سے علاقے میں قیمتی انسانی جانوں،مکانات اور مال مویشیوں کو بڑے پیمانے پر نقصانات پہنچے ہیں۔دونوں اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے متعدد سڑکیں ، واٹرسپلائی ،واٹر چینلز ،مکانات اور بجلی گھروں کو نقصان پہنچنے سے نظام زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپر چترال اور لویر چترال میں سڑکوں اور جیپ ایبل پلوں سمیت دوسرے انفراسٹرکچروں کی تباہی کے پیش نظر چترال کو آفت زدہ قرار دے کر ہنگامی بنیادپرخطیرفنڈزفراہم کئے جائیں تاکہ سیلاب برد سڑکوں، پلوں اور ابپاشی وابنوشی کے اسکیموں کوفوری بحال اور متاثرین کو دوبارہ آباد کئے جاسکیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ لوگوں کے زرعی فصلیں اورباغات سیلاب بردہوچکے ہیں ۔ اس ناگہانی آفات سے عوام کاواحدذرلعہ معاش زراعت مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جوعلاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں کھڑی فصلیں ، رابطہ پل اور رابطہ سڑکوں کے ساتھ رہائشی مکانات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے کے نقصانات کے ازالے کیلئے تخمینہ لگا کر متاثرہ علاقوں کے عوام کے مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64917