Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، گزشتہ رات بریپ میں اونچے درجے کا سیلاب، درجنوں گھر منہدم، پٹرول پمپ اوریوٹیلیٹی سٹور سمیت کیی دکانیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، گزشتہ رات بریپ میں اونچے درجے کا سیلاب، درجنوں گھر منہدم، پٹرول پمپ اوریوٹیلیٹی سٹور سمیت کیی دکانیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

چترال (نمائندہ  چترال ٹایمز) اپر چترال کے گاؤں بریپ میں واقع دونوں ندی نالوں میں شدید سیلاب کی وجہ سے ڈیڑھ ہزار سے ذیادہ گھرانوں پر مشمل گاؤں کا تین چوتھائی سے ذیادہ حصہ سیلاب کے ملبے سے بھر گئی ہے اور کئی خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے جبکہ گاؤں کے بیچ میں اور محفوظ مقام پر واقع ایک پٹرول پمپ اور یوٹیلیٹی اسٹور بھی سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔

 

بریپ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دو برساتی نالوں میں بیک وقت اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے جس سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور سیبوں کے لئے مشہور اس گاؤں میں سینکڑوں ایکڑ پر پھیلی ہوئی سیبوں کے باغات میں اب درختوں کی جگہ بڑے بڑے پہاڑ نما پتھر اور ملبہ نظر آرہے ہیں۔ علاقے کے جنرل کونسلر اکبر حسین نے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ علاقے میں درجنوں جنرل سٹوروں کے سیلاب برد ہونے کے بعد اشیائے خوردونوش کی قلت پید اہوگئی اور اب یوٹیلیٹی اسٹور کے برانچ کی سیلاب بردگی کے بعد خوراک اور دوسرے روزمرہ کی اشیائے ضرورت کی قلت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بریپ گاؤں مزید خطرات کی زد میں ہے کیونکہ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہنے پر دونوں نالوں سے سیلاب کا رخ سیدھا گاؤں کی جانب ہوگا اور ایک انچ جگہ بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

دریں اثناء یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے ایک اہلکار نے بریپ میں یوٹیلیٹی اسٹور برانچ کے سیلاب برد ہونے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اسٹور میں تقریباً 14لاکھ روپے مالیت کے سامان موجود تھے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کو سب سے مشکل پانی کا حصول ہے، سیلاب نے ابنوشی اور ابپاشی کے منصوبوں کو تباہ کردیا ہے۔ مستوج، کھوژ، بریپ، یارخون، ودیگر علاقوں میں مکین انتہایی مشکلات سے دوچار ہیں۔

chitraltimes usc store collapsed in Brep chitral upper due to flood hit 2 chitraltimes flash flood hit Brep area of upper chitral chitraltimes flash flood hit Brep area with a pso pump upper chitral chitraltimes flash flood hit Brep area with a pso pump chitraltimes flash flood hit Brep area with apple gardens 1 1 chitraltimes flash flood hit Brep area with apple gardens chitraltimes usc store collapsed in Brep chitral upper due to flood hit 1 chitraltimes usc store collapsed in Brep chitral upper due to flood hit chitraltimes petrol pump collapsed due to heavy flood in Brep of upper Chitral

chitraltimes local volunteers busy in rescue operation in Sholkuch yarkhoon valley


شیئر کریں: