Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اکروئے ارندو میں مکان پر پتھر گرنے سے باپ بیٹا جان بحق،گھر میں کہرام مچ گیا

Posted on
شیئر کریں:

اکروئے ارندو میں مکان پر پتھر گرنے سے باپ بیٹا جان بحق،گھر میں کہرام مچ گیا

دروش (نمایندہ چترال ٹایمز) تحصیل دروش کے علاقے اکروئے(ارندو) میں ایک گھر کے اوپر پتھر گرنے سے باپ بیٹا جان بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل بارشوں کی وجہ سے اکروئے کے مقام پر بھاری پتھر رہائشی مکان پر گرنے کی وجہ سے غلام نبی ولد گل محمد اور حضرت نبی ولد غلام نبی جان بحق ہوگئے۔ مقامی افراد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کیں۔ حادثے کے دوران گھر پر موجود خواتین معجزانہ طور پر بچ گئے۔ اس اندوہناک واقعے میں جان بحق ہونے والے باپ بیٹے کی تدفین سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے کر دی گئی۔گھر کی واحد کفیل اور بیٹا جان بحق ہونے پر  گھرمیں کہرام مچ گیا،

مقامی لوگوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حادثے میں متاثر ہونے والے خاندان کے ساتھ مالی معاؤنت کریں کیونکہ اس گھر میں صرف خواتین رہ گئی ہیں، اور اس خاندان کو مزید بھرپور معاؤنت کی ضرورت ہے۔ ویلج کونسل ارندو سے یوتھ کونسلراور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے نائب صدر رحمت اللہ کوہستانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ خاندان انتہائی غریب ہیں اور اس ناگہانی آفت نے خاندان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر اس خاندان کے ساتھ بھر پور مالی تعاؤن کریں اور تباہ شدہ مکان کی ازسرو تعمیر کا بھی بندوبست کیا جائے۔

chitraltimes roof collapsed in akroy arandu two dies


شیئر کریں: