Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے کئی اضلاع میں سیلاب سے وبائی امراض کا خطرہ,وزیر صحت کا چترال سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے فوری طبی امداد کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

صوبے کے کئی اضلاع میں سیلاب سے وبائی امراض کا خطرہ، انٹی گریٹڈ ڈیزیز سرویلنس یونٹ متحرک، وزیر صحت کا چترال سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے فوری طبی امداد کی ہدایت، سیلاب سے متاثرہ کئی اضلاع میں وبا پھوٹنے اور اس کا قلع قمع کرنے کیلئے محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں چوکنہ ہیں: تیمور جھگڑا

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے چترال میں سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت صوبے میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متحرک ہے۔ انہوں فلڈ ایمرجنسی میں متاثرین کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ریسکیو اور محکمہ صحت حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے کئی اضلاع میں سیلاب سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ ہے جس کیلئے انٹی گریٹڈ ڈیزیز سرویلنس یونٹ متحرک ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات اُٹھانے اور سیلاب سے جنم لینے والی بیماریوں کے سدباب کیلئے ڈی ایچ او اور انٹی گریٹڈ ڈیزیز سرویلنس ٹیموں کو موقع پر پہنچنے کی ہدایاتجاری کیں۔ وزیر صحت نے مزید بتایا کہ سیلابی صورتحال سے صوبے میں اسہال جیسی بیماریوں کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹی گریٹڈڈیزیز سرویلنس ٹیمیں صوبہ بھر میں اپنی ٹیمیں بھیج رہی ہیں تاکہ کسی بھی وبا کا سدباب فوری ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں وبا پھوٹنے اور اس کا قلع قمع کرنے کیلئے محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں چوکنہ ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
64890