Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلی کا چترال میں سیلابی ریلوں میں قیمتی جانوں کی ضیاع اور مالی نقصان پر اظہار افسوس  

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعلی کا چترال میں سیلابی ریلوں میں قیمتی جانوں کی ضیاع اور مالی نقصان پر اظہار افسوس

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مال و املاک کو پہنچنے والی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور انہیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلی نے ریسکیو حکام کو مزید ہدایت کی ہے سیلابی ریلوں میں پھنسے کو بحفاظت ریسکو کرنے اور لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لئے تمام ممکن کوششوں کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائےجائیں۔

وزیر اعلی نے سیلابی ریلوں کی وجہ سے جان بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر اعلی نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
64848