Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں گرچ چمک کے ساتھ بارش، پانچ افراد سیلاب میں لاپتہ، چار کی لاشیں نکال لی گیی

شیئر کریں:

چترال میں گرچ چمک کے ساتھ بارش، پانچ افراد سیلاب میں لاپتہ، چار کی لاشیں نکال لی گیی

لویر چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) جمعہ کی شام چترال کے طول وعرض میں گرج چمک کے ساتھ موسلادہار بارش ہویی جس کے نتیجے میں چترال کے متعدد مقاما ت پر سیلا ب آیا ، لویر چترال کے علاقہ شیشی کوہ( دروش) میں تباہ کن سیلاب آیا جسکے نتیجے میں گاوں پرست ، پرگال اور گورین گول میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مطابق 5 افراد سیلاب میں بہہ گئے ہیں جن میں سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ دروش پولیس ، ریسکیو ٹیمیں، اور اسسٹنٹ کمشنر دروش موقع پر پہنچ گیے ہیں۔

ریسکیو1122 کی ٹیمیں رسپانس دیتے ہوئے متاثرہ علاقہ پہنچ کر کم و بیش 40 افراد کو ریسکیو کیا جو کہ سیلاب کے تقسیم ہونے سے بیچ میں پھنس گئے تھے ،سیلاب کے نذر ہونے والے افراد کی ڈیڈباڈیز کو ریسکیو1122 کی ٹیموں نے نکال کر THQ ہسپتال دروش منتقل کردیا اور زوجہ نور عظیم کی ڈیڈباڈی باڈی کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق شیشی کوہ کے گاؤں فرصد میں ایک مدرسہ اور دو گھرانے سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں ،ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو1122 کی ٹیمیں ہائی الرٹ اور متاثرہ علاقے میں موجود ہیں.
لاپتہ افراد میں اسحاق ولد تاج محمد، حضرت عمرولد زار ولی، نسرین بی بی زوجہ نورعظیم ، اکبر اور غلام فقیرولد خیرملک ساکنان شیشی کوہ لویر چترال شامل ہیں۔

اسی طرح دریا یے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، نشینی علاقے زیر اب اگیے ہیں۔، اپرچترال کے علاقہ ریچ، تورکہو، مستوج، چوینچ ، لاسپور ، یارخون، ریشن ودیگر مقامات پر بھی سیلاب انے کی اطلاعات ہیں۔ جس کے نتیجے میں کھڑی فصلوں، رابطہ سڑکوں ، پلوں اور ابنوشی و ابپاشی کی نہریں متاثر ہوگیی ہیں۔ لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جارہاہے ۔اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاہے،

یہاں افسوسناک امریہ بھی ہے کہ لویر چترال میں سیلاب کی زد میں اکر مختلف نالوں میں ہزاروں معکب فٹ عمارتی وجلانے لکڑی دریا برد ہوگیی ہے۔ جس سے علاقے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

 

دریں اثنا سابق وی سی ناظم ریچ اپر چترال نے ٹیلی فون پر چترال ٹایمز کو بتایا کہ جمعہ کے شام کی موسلادھار بارش اور سیلاب نے علاقے میں شدید نقصان پہنچایا، گاؤں پرگام روا روڈ 3 مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے.. گاؤں روا ،پرگام میں 15گھرانوں کے جنگلات تباہ ہوے ہیں اور سوختی لکڑی کے کئی اسٹاک سلاب برد ہو چکے ہے 12 آبپاشی کے چینل مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہے۔
گاؤں بولشٹ کے 45 گھرانوں کے پن چکی کے چینل اور 30 گھرانوں کے زمینات کے چنیل بھی سلاب برد ہوچکے ہیں گاؤں لشٹ کے 09 آبپاشی کے چینل بھی متاثر ہویے، سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں اشیاء خوردونوش کی قلت کے خدشے کے ساتھ سکول اور کالج جانے والے بچے بھی سکول جانے سے قاصر ہیں ۔
سابق ناظم نے اپر چترال انتظامیہ، منتخب نمایندگان وغیر سرکاری اداروں سے رابطہ سڑکیں جلد کھولنے کا مطالبہ کیاہے ۔

chitraltimes chitral lower and upper flood damages 2 chitraltimes chitral lower and upper flood damages 3 chitraltimes chitral lower and upper flood damages 4 chitraltimes chitral lower and upper flood damages 5 chitraltimes chitral lower and upper flood damages 6 chitraltimes chitral lower and upper flood damages 7 chitraltimes chitral lower and upper flood damages 8   chitraltimes chitral lower and upper flood damages 13

Chitraltimes shishikoh flood chitral lower


شیئر کریں: