Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے ہونہار کھلاڑی الطاف الرحمن  ترکیہ میں دوبارہ اسلامک گیمز کیلئے منتخب

Posted on
شیئر کریں:

ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے ہونہار کھلاڑی الطاف الرحمن  ترکیہ میں دوبارہ اسلامک گیمز کیلئے منتخب

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان کی قومی پیرالمپکس کمیٹی نے عوامی جمہوریہ تُرکیہ میں منعقد ہونے والے پانچویں اسلامک گیمز 2022 میں شرکت کے لئے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے کھلاڑی الطاف الرحمان کا انتخاب کیا ہے۔ ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے الطاف الرحمان پیراپلیجک سنٹر میں پولیو معذوری سے شفایابی کے بعد بطور رضاکار اور پیرا ٹیبل ٹینس کھلاڑی سنٹر سے منسلک رہے اور اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت بہت جلد بین الاقوامی کھلاڑی اور پاکستان کے نیشنل پیرا ٹیبل ٹینس چیمپئن بنے۔ انہوں نے ترکیہ میں پچھلے سال منعقدہ اسلامی یکجہتی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا تھا۔ الطاف الرحمان 9 سے 19 اگست 2022 تک 5 ویں اسلامی گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ا یگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس کے مطابق ان کا ادارہ نہ صرف افراد باہم معذوری خصوصاً سپائنل کارڈ انجری اور پولیو سے متاثرہ افراد کے جسمانی اور نفسیاتی بحالی کا فریضہ بطریق احسن سرانجام دے رہا ہے بلکہ اُنکی معاشرتی اور معاشی ضروریات کا بھی حتی المقدور خیال رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ ادارہ دیگر فلاحی سرگرمیوں کے علاؤہ سال بھر اپنے گریجویٹس کیلئے مختلف ٹریننگ پروگرام اور اسپورٹس ایوینٹس کا انعقاد بھی کرتا رہتا ہے اور انہیں قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے ہر ممکن تعاون اور سپورٹ مہیا کیا جاتا ہے۔ تاہم ڈاکٹر الیاس سید نے توقع ظاہر کی کہ اگر حکومت افراد باہم معذور کھلاڑیوں پر تھوڑی سی توجہ دے اور پیراپلیجک سنٹر جیسے اداروں کے ساتھ تعاون کرے تو کوئی وجہ نہی کہ پاکستان کھیلوں کے میدان میں بھی عالمی سطح پر کارہائے نمایاں سرانجام دے۔ ڈاکٹر سید محمد الیاس نے اہل خیبرپختونخوا سے بھی اپیل کی کہ الطاف الرحمٰن کی اسلامک گیمز میں شاندار کامیابی کیلئے خصوصی دُعائیں مانگیں۔

iltafur rehman chitrali paralagic center pesh represent pakistan in turkeya


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
64811