Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلیز روڈ  پر فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب کام روک دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

کالاش ویلیز روڈ  پر فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب کام روک دیا گیا

چترال ( محکم الدین ) سیاحتی لحاظ سے عالمی سطح پر اہمیت کی حامل کالاش ویلیزکیلئے روڈ کی تعمیر جو تین مہینے پہلےشروع کیا گیا تھا ۔ فنڈ کی عدم دستیابی کے سبب کام روک دیا گیا ہے ۔ اور متعلقہ ٹھیکہ داروں نےتعمیراتی تمام مشینری واپسی کیلئے جمع کر لی ہے ۔ اس روڈ کی تعمیرکے حوالے سے عوامی دباو اورپشاور ہائی کورٹ کے حکم پر چند ماہ قبل سٹیٹ لینڈ اور بعض آراضی مالکان کی طرف سے رضاکارانہ طور پر قبل ازمعاوضہ آدائیگی اپنی زمین سڑک کیلئےفراہم کرنے پر کام شروع کیا گیا تھا ۔ اور توقع یہ کی جارہی تھی ۔ کہ صوبائی حکومت زمینات کے معاوضے کیلئے مناسب فنڈ جون کے بجٹ میں فراہم کرے گی ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کا دعوی کرنے والی صوبائی حکومت نے صرف بائیس کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ۔ جو کہ اس میگا پراجیکٹ کیلئے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ۔ کیونکہ سروے کے مطابق ایون کے اندر صرف ایک سیکشن کی زمینات وغیرہ کے معاوضے کی آدائیگی کیلئےستتر کروڑ روپے کے فنڈ کی ضرورت ہے۔ اور مستہزاد یہ کہ لینڈ ایکوزیشن کا ادارہ دستیاب بائیس کروڑ روپےبھی زمین مالکان کو ادا نہیں کر رہا ۔جس کی وجہ سےسٹیٹ لینڈ سمیت پراویٹ پراپرٹی پر جاری کام بھی روک دیے گئے ہیں ۔ صوبائی حکومت کی طرف سے زمینات کے معاوضے کیلئے حسب ضرورت فنڈکی عدم فراہمی کی بنا پر بڑی تعداد میں مشینریز ، مزدور اور متعلقہ ادارے کےملازمین بیکار ہو چکے ہیں ۔ جن کا بوجھ بھی لازمی طور پر اس پراجیکٹ پڑ رہا ہے ۔

ایون اور کالاش ویلیز کے عوامی حلقوں نے کالاش ویلیز روڈ کے تعمیراتی کام کی بندش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اور مناسب فنڈ کی عدم دستیابی پر اسے صوبائی حکومت کی طرف سے یونین کونسل ایون کے عوام خصوصا کالاش اقلیتی برادری کے ساتھ کھلا مذاق قرار دیتے ہوئے اس کی پر زور مذمت کی ہے ۔ اور اس امر کا اظہارکیاہے۔ کہ جاری تعمیراتی کام کی بندش کا یہ سلسلہ جاری رہا ۔ تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا مسئلےکی سنگینی کا احساس کرتےہوئےاور سیاحتی مقامات کی ترقی کے اپنے دعوےکو حقیقت کا روپ دھارنےکیلئے فوری طور پر زمینات کے معاوضے کی آدائیگی کیلئے مزید فنڈ کا اعلان کرے ۔ تاکہ تعمیراتی کام جاری ہو سکے ۔ عوامی حلقوں نے ایک ہفتے سے کام کی بندش کے باوجود ایم این اےمولانا عبد الاکبر چترالی، معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ اور ایم پی اے ہدایت الرحمن کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ فوری طورپر تینوں نمایندگان وزیر اعلی سے مل کر فنڈ کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

chitraltimes Ayun kalash road construction work suspended


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64780