Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ما ں کے دودھ کی افادیت کے حوالے اگاہی کے سلسلے میں جغور چترال میں کمیونٹی پروگرام کا انعقاد

شیئر کریں:

ما ں کے دودھ کی افادیت کے حوالے اگاہی کے سلسلے میں جغور چترال میں کمیونٹی پروگرام کا انعقاد

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) حکومت خیبرپختونخوا عوام میں ماں کی دودھ کے افادیت کے حوالے شعور اور اگاہی کیلئے ایک ماہ یعنی یکم اگست تا 31 اگست منارہی ہے اسی سلسلے میں بدھ کے دن EPI آفس جغور دواشیش لوئر چترال میں ایک کمیونٹی پروگرام ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوارڈینیٹر احمد علی چترال کے زیر صدارت منعقد ہوا۔
اگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہویے احمد علی نے کہا کہ نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ شروع کروائیں بچے کو 6 ماہ کی عمر تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلائیں حتیٰ کہ پانی بھی نہیں پلائیں 6 ماہ کی عمر سے اضافی ٹھوس خوراک شروع کروائیں کیونکہ بچے کی اچھی نشوونما اور صحت وتندرستی کیلئے ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ اضافی خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ دو سال تک ماں بچے کو دودھ پلائے جو بچے کا بنیادی حق بھی ہے اور حمل کو بھی روکتی ہے۔ دیگر شرکا جسمیں ڈاکٹر ضیاء اللہ خان ڈسٹرکٹ کوڈنیٹر LHW لوئر چترال ، شفیق احمد DHIS کوڈنیٹر DHO افس لوئر چترال، ضیافت جمال انچارج MCH سینٹر جغور دواشیش لوئر چترال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ماں کے دودھ کی افادیت اور اہمیت پے روشنی ڈالی ۔

chitraltimes breast feeding awarness program dho lower nutrition


شیئر کریں: