Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صدر تجار یونین کا ضلعی انتظامیہ چترال کی جانب سے جیب بھرو کریک ڈاؤن کی سخت الفاظ میں مذمت

Posted on
شیئر کریں:

صدر تجار یونین کا ضلعی انتظامیہ چترال کی جانب سے جیب بھرو کریک ڈاؤن کی سخت الفاظ میں مذمت

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) گزشتہ روز انتظامیہ چترال کی جانب سے بلاوجہ چترال کے غریب دوکانداروں کو کریک ڈاؤن کے نام پر پرشان کرنے اور بھاری بر جرمانہ کرنے کو بشیر احمد صدر تجار یونین چترال نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیسے بنانے کی سازش قرار دیا اور اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی  حکومت کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو دوکانداروں سے یومیہ لاکھوں روپے جمع کرنے کی ٹاسک سونپ دی گئی ہے صدر  نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیسے بناؤ   کریک ڈاؤن کو غریب دوکاندار کے ساتھ ظلم قرار دیا۔ایک اخباری بیان میں صدر نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے اس ناانصافی اور پیسے جمع کرنے کے کریک ڈاؤن کو نہ روکا تو اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف بھرپور احتجاج کی جائے گی۔ شاپنگ بیگ کی استعمال پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ جب تک انتظامیہ چترال میں شاپنگ کے متبادل کوئی حل نہ ڈھونڈتا ہے تب تک دوکانداروں کو تانگ نہ کیا جائے۔

انھوں نے مذید کہا کہ گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے چترال بازار میں کی گئی کریک ڈاؤن میں میرے شرکت کی تصدیق کی گئی ہے جس کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور نہ میں اس بات کا قائل ہوں۔ کہ دوکان داروں کے ساتھ ہونے والے ظلم کا حصّہ بن جاؤ انھوں نے کہا کہ میں اپنے دکانداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں کھڑا رہوں گا اور ہر فورم پر ان کے حق کے لئے میں جنگ لڑوں گا چترال بازار کے تمام دوکانداروں نے میرے اوپر اعتماد کرکے مجھے ووٹ دے کر کامیاب کئے ہیں میں اپنے دوکانداروں کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس پنچنے نہیں دونگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64746