
اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ سہ روزہ جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر
اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ سہ روزہ جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر
اپر چترال (نمایندہ چترال ٹایمز) اپر چترال میں سہ روزہ جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی نے نذیر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال کے ہمراہ پولو فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال فدالکریم، چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم، ضلعی انتظامیہ کے آفیسران، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال،مقامی نمائندگان اور کثیر تعداد میں لوگوں نے میچ سے لطف اندوز ہوئے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور دیگر معززین نے جتنے والے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ مذید برآں یوم آزادی کو یادگار اور رنگارنگ بنانے کے لئے لوکل اور پروفیشنل پیراٹروپس(پیراگلائڈرز) نے ذائنی پاس سے اڑان بھرکر اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرکے تماشائیوں سے داد وصول کئے۔