Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج میں جشنِ آزادی کے موقع پر سپورٹس فیسٹول کا افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

مستوج میں جشنِ آزادی کے موقع پر سپورٹس فیسٹول کا افتتاح

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) مستوج میں پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریب 141 ونگ چترال سکاؤٹس کے زیرِ اہتمام شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب سے صبح کا آغاز ہوا۔ ونگ کمانڈر 141 ونگ لفٹنٹ کرنل ندیم شہزاد تقریب کے صدرِ محفل تھے نے پرچم کشائی پھر فیتہ کاٹ کر تقریب اور سپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا ۔ یومِ آزادی کی تقریب میں مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کیے۔

تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر ، آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چپاڑی ، آغاخان ہائی سکول مستوج، فرنٹیر کور پبلک سکول مستوج، اور جی پی ایس ڑاکھپ کے طلبہ و طالبات نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ۔ جن میں طلبہ کے درمیان کوئیز کمپٹیشن، سپون ریس، سیک ریس کے مقابلے ہوئے طلبہ و طالبات نے مختلف قسم کے ملی نغمے پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کیے۔ تقریب کے اختتام پر صدرِ محفل لیفٹننٹ کرنل ندیم شہزاد مہمان اعزاز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد علی اور ایس پی انوسٹی گیشن عبدالستار نے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

یاد رہے مستوج میں 141 ونگ کے ونگ کمانڈر لفٹنٹ کرنل ندیم شہزاد کے آنے کے بعد فوج اور سویلین تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔ ونگ کمانڈر ندیم شہزاد ایک عوام دوست فوجی افیسر ہیں عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شامل رہتے ہیں۔ اس سے پہلے 23 مارچ کے موقع پربھی ایک شاندار تقریب کے ساتھ ساتھ سہ روزہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا تھا۔ اور اب 14 اگست کے موقع پر بھی تین روزہ سپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا یہ سپورٹس فیسٹول 17 اگست تک جاری رہے گا اس فیسٹول میں والی بال اور فٹ بال کے میچز کھیلے جائنگے۔ جس میں کل 60 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔

ونگ کمانڈر ندیم شہزاد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوے کہا کہ یہ ملک پاکستان بہت زیادہ قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔ اب اس کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری ہے۔ فوج اور عوام نے مل کے اس ملک کو چینجز سے نکالنا ہے۔ جس کے لیے ہر ایک کی ذمہ داری اہم ہے ہم سب نے اپنی ذمہ داریاں بطریقِ احسن نبھانا ہے اور اپنے ملک کے پرامن فضا کو برقرار رکھنا ہے جس کیلیے فوج اور عوامی تعلقات بہت اہم ہیں۔ ونگ کمانڈر لفٹنٹ کرنل ندیم شہزاد نے مستوج کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان میں مرد ،خواتین، بوڑھے بچے سب نے تقریب میں شرکت کی اور پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کے ساتھ عوامی تعاون کے لیے بھی ان کا شکریہ ادا کیا ۔ مستوج کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بھی ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوے 141 ونگ چترال سکاؤٹس خصوصا کرنل ندیم شہزاد کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے بتایا کہ مستوج کے عوام ونگ کمانڈر ندیم شہزاد جیسے عوام دوست فوجی افیسر کے ساتھ بہت خوش ہیں اور وقت آنے پر ان کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj2

chitraltimes fcps mastuj jashnae azadi and sports festival5 chitraltimes fcps mastuj jashnae azadi and sports festival4 chitraltimes fcps mastuj jashnae azadi and sports festival3 chitraltimes fcps mastuj jashnae azadi and sports festival

chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj1 chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj3 chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj4 chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj wing comd chitraltimes chitral scouts independence day events mastuj8


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64657