Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ میں جش آزادی کی رنگا رنگ تقریب

Posted on
شیئر کریں:

آغا خان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ میں جش آزادی کی رنگا رنگ تقریب

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز )  یوم آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب آغاخان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ میں منعقد کی گئی۔  تقریب کیلیے سکول کو پاکستان کے جھنڈوں اور مختلف قسم کے دعائیہ چارٹس کے زریعے سجایا گیا۔ پروگرام کا آغاز پرچم کشائی سے کیا گیا گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائزبونی کے پرنسپل پروفیسر محمد کریم نے پرچم کشائی کی ۔پروگرام میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بونی , اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بونی اور مہمان اعزاز اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال شاہ عدنان تھے۔ ان کے علاوہ جونئیر کیمپس کوراغ کے اسٹاف اور طلباءوطالبات نے شرکت کیں۔

پروگرام کا آغاز جماعت دہم کی طالبات نوال ذکاء اللہ اور طوبہ صادق نے تلاوت اور ترجمے سے کیا۔ نعت جماعت دہم کی طالبہ ایمان کریم نے پیش کیا۔ آغا خان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ جونیر کیمپس کی طالبات نے ٹیبلو اور طلباء نے ثقافتی رقص پیش کیا۔ جماعت ہشتم کی طالبات نے ٹیبلو اور چترال کی ثقافت کو پیش کیا۔ جماعت نہم کی طالبات “کیا یہ جناح کا پاکستان ہے” کے عنوان سے مخالفت اور موافقت میں تقریریں اور پنجاب کے کلچر کو پیش کیا۔جماعت دہم کی طالبات تقریر کے ساتھ بلوچستان کے کلچر کو پیش کیا, گیارھویں جماعت کی طالبات پنجاب کی ثقافت کے ساتھ ساتھ ملی نعمے پیش کیا۔ بارھویں جماعت کی طالبات رباب اور دف کے زریعے سے ملی نعمے اور قومی گیت گائے۔ ڈرامہ کلب کی طرف سے “پاکستان اور ہماری زمہ داری ” کے عنوان سے ڈرامہ اور “سیاسی ہم آہنگی” کے حوالے سے تھیٹر پیش کئے۔ گیارھویں جماعت کی طرف سے پاکستان کے حوالے سے کوئز مقابلے کرائے گئے۔

تقریب سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی آزادی کی اہمیت پر بات کی اور طالبات پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے مستقبل ہونے کے ناطے یہ ارادہ کرلیں کہ وہ اپنی طرف سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار کریں۔

پروگرام سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بونی پروفیسر محمد کریم نے شاندار رزلٹ پر سکول کو مبارکباد دی اور سکول کی شاندار تاریخ پر روشنی ڈالی ۔ اس کے ساتھ وہ پاکستان کی موجودہ صورتحال اور مستقبل پر سیر حاصل گفتگو کی اور شاندار مستقبل کی نوید سنائی۔ انہوں نے سکول اور ڈگری کالج کے درمیان تعلیمی ہم آہنگی پیدا کرنے کی خواہش ظاہر کی اور پروگرام میں طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں سراہا اور سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ہم نصابی سرگرمیوں کے نگران عبداللہ شہاب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ وائس پرنسپل آغاخان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ راحیلہ بانو نے مہمانوں کو سوینیر پیش کیا۔ آخر میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان نے سکول کا جائزاتی دورہ کیا اور سکول وزیٹر بک میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ یوں یہ خوب صورت تقریب بارہ بجے اپنے اختتام کو پہنچا۔

chitraltimes akhss kuragh home azadi 2

chitraltimes akhss kuragh home azadi4 chitraltimes akhss kuragh home azadi2 chitraltimes akhss kuragh home azadi1 chitraltimes akhss kuragh home azadi


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64608