Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بھر میں یوم آزادی کی ڈایمنڈ جوبلی کے سلسلے میں رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا

شیئر کریں:

چترال بھر میں یوم آزادی کی ڈایمنڈ جوبلی کے سلسلے میں رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال بھر میں یوم آزادی کی ڈایمنڈ جوبلی کے سلسلے میں رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں پرچم کشائی اور قومی ترانے، ملی نعموں، تقاریر اور خاکوں کی مدد سے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لئے حاصل کی گئی پاکستان کے نام پر اس قطعہ اراضی میں ان مقاصد کے حصول کے لئے نئی نسل کو اتنی ہی ذیادہ محنت کرنا ہوگا جتنا اس کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے جدوجہد کی اور آگ وخون کا دریا پار کیا تھا۔
سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول کے پریڈ گراونڈ میں ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوار الحق نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر سکول پرنسپل فضل سبحان کی طرف سے خیرمقدمی کلمات کے بعد یو م آزادی کے حوالے سے اردو اور انگریزی میں تقاریر، ملی نعمے، کلام اقبا ل اور تمثیلی خاکہ پیش کرکے قیام پاکستان سے لے کر استحکام پاکستان تک کے منازل پر روشنی ڈالی گئی۔ اپنے خطاب میں ڈی سی لویر چترال نے حاضریں اور طلباء پر زور دیاکہ وہ قائداعظم کے سنہرے اصولوں یقین،اتحاد اور ڈسپلن پر کاربند رہنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ان ہی کی مدد سے انہوں نے برصغیر پاک وہند میں مایوسی سے دوچار مسلمان قوم میں جذبہ پیدا کیا تھا اور آج بھی ہم ان پر عمل پیر ار ہ کر ملک کو استحکام کی اوج ثریا تک پہنچاسکتے ہیں۔ صدر محفل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمود غزنوی نے کہاکہ ہم آج یوم آزادی کے ساتھ ساتھ یوم خود احتسابی بھی مناتے ہوئے اپنے آپ سے پوچھنا چاہئے کہ ہم کہاں تک ان مقاصد کو حاصل کرچکے ہیں یا ان کو حاصل کرنے کے قریب ہیں جن کے لئے اس وطن عزیز کو ہم نے حاصل کیا تھا۔
چترال یونیورسٹی، چترال چھاونی میں واقع فرنٹئیر کور پبلک سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، دروش، گرم چشمہ، کوہ یونین کونسل، شیشی کوہ ویلی، ایون، کالاش ویلیز، لوٹ کوہ جبکہ اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بونی، مستوج، چوینچ،  شاگرام، تریچ ویلی، یارخون، لاسپور، کوشٹ، ریشن، اویر، نوگرام اور وریجون میں بھی یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہوئے جن میں سکولوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات، معززیں علاقہ، سماجی وسیاسی کارکنان نے دن کی مناسبت سے تقریر کی اور وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عہد کی تجدید کی۔ دریں اثناء چترال شہر میں ریسکیو 1122نے آزادی مارچ کا اہتما م کیا جوکہ چیو پل سے شروع ہوکر جوغور میں احتتام پذیر ہو ا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر امجد خان نے کی۔اسی طرح پہلی دفعہ مدرسہ محمدیہ تحفیظ القران الکریم دنین چترال اور  حمیدہ ایجوکیشن اکیڈیمی دنین میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یوم آزادی کے حوالے سے مختلف سکولوں کے طلباء کے درمیان تقریراور کوئز کے مقابلے منعقد ہوئے۔
chitraltimes independence day chitral district dc chitral
chitraltimes independence day chitral district deo male chitral
chitraltimes independence day chitral district dc chitral 2
chitraltimes independence day chitral district parade chitraltimes independence day chitral district hamida boarding1 chitraltimes independence day chitral district hamida boarding
chitraltimes independence day chitral district6 chitraltimes independence day chitral district5 chitraltimes independence day chitral district4 chitraltimes independence day chitral district3
chitraltimes 140 agust parade graound assadullah
chitraltimes independence day chitral district principal chitral
chitraltimes independence day chitral district2
chitraltimes independence day chitral district1
chitraltimes independence day chitral district7
chitraltimes ghss mastuj independence program2 chitraltimes ghss mastuj independence program chitraltimes ghs chuinj mastuj3 chitraltimes ghs chuinj mastuj

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64544