Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاقیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاقیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔یوم آزادی کے موقع پر سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی۔جمعہ کوایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق جیلوں میں مقیم قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی۔ صدر نے65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں اْن کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ 60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا پر مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔20 سال کی قید مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

 

ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اندرون ملک سفر کے لئے 14 فیصد رعایت ہو گی، پی آئی اے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے نے ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اندرون ملک سفر کے لئے 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان نے آفیشل ٹویٹر پر قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے صارفین کو خوشخبری دی ہے کہ اس مرتبہ 14 اگست کو یوم آزادی کے اس خاص دن پر پر پی آئی اے اپنے تمام مقامی سفر پر 14فیصد حیرت انگیز رعایت دے رہا ہے۔آپ بھی اپنے پیاروں کو حیران کر دیں اور آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے سفر کریں اور اس رعایت کا فائدہ اٹھائیں۔

 


شیئر کریں: