Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر ، چترال شہر کو سبز ہلالی جھنڈیوں اورروشنیوں سے سجایا گیا

شیئر کریں:

چترال شہر اور مضافات میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر ، چترال شہر کو سبز ہلالی جھنڈیوں اورروشنیوں سے سجایا گیا

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال شہر اور مضافات میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئے، جس کے لئے کئی دنوں سے خریداریاں اور تقریبات کا سلسلہ جاری تھا جبکہ گورنمنٹ سینٹیل ماڈل سکول کی عمارت سمیت دوسرے کئی سرکاری بلدنگز پر چراغاں کیا گیا ہے۔ چترال میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب پریڈ گراؤنڈ میں گورنمنٹ سینٹیل ماڈل سکول کے زیر اہتمام ہوگی جس میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوارالحق مہمان خصوصی ہوں گے ۔ سکول کے پرنسپل فضل سبحان نے وطن عزیز کی 75ویں یوم آزادی کو شایان شان انداز میں منانے کےلئے رنگارنگ تقریب منانے کی تیاریاں مکمل کرلی جبکہ اس سلسلے فل ڈریس ریہرسل بھی ہفتہ کے دن کرائی گئی ۔ اسی طرح ایف سی پی ایس سمیت اپر اور لویر چترال دوسرے سکولوں تقریبات ترتیب دئے گئے ہیں۔ چترال پولیس نے بھی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

 

دریں اثنا ریسکیو 1122 لوئر چترال کیجانب سےضلع بھر میں جشن آزادی کو شاندار انداز میں منانے کے لیے اہم تیاریاں زور و شور سے جاری۔
قائم مقام ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ڈاکٹر ایاز خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی ہر بار کی طرح اس بار بھی پُر جوش طریقے سے منایا جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی ہدایت پر تمام ریسکیو اسٹیشن کی فائر وئیکلز ، ایمبولینسس، اور دیگر گاڑیوں کو جھنڈے لگا دیئے گے ہیں
کل 14 اگست کو ریسکیو ضلعی آفس میں جشن آزادی کے دن قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی ۔ اور ریسکیو دستے مارچ پاس کا عملی مظاہرہ بھی پیش کریں گے،
تمام ریسکیو ایمبولینسوں اور ریسکیو وہیکلز پر پاکستانی جھنڈے اور بینرز لگاکر عوام میں ملی جذبے کو اُجاگر کیا جارہا ہے،
ریسکیو 1122 لوئر چترال کے جوان جشن ازادی منانے کیساتھ ساتھ معمول کے مطابق عوام الناس کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے ڈیوٹیوں پر معمور ہونگے۔

independence day chitral

حب الوطنی


شیئر کریں: