Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی ایک اور بیٹی ناہید سلطان نے بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی

Posted on
شیئر کریں:

چترال کی ایک اور بیٹی ناہید سلطان نے بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کی ایک اور بیٹی نے ناہید سلطان نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرلی ۔ گزشتہ دن انھوںنے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ٹنکو عزیزہ امینہ میمونہ اسکندریہ (ملائیشیا کی ملکہ) کے ہاتھوں ایک کانوکیشن میں حاصل کی ہے۔ انکی پی ایچ ڈی کا مقالہ ” Parental Child Abduction Across Borders . An Analysis of the International, Islamic and Malaysian Legal Framework”.”.) تھا۔
یادرہے کہ ناہید سلطان چترال سے پہلی خاتون ہیں جنھوں نے بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ تورکہو اپر چترال سے تعلق رکھنے والے سابق کمشنر ان لینڈ ریونیو سروس سلطان وزیر کی صاحبزادی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64521