Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر اور مضافات کے پہاڑوں پر تیز بارش ، شہر کے مختلف ندی نالوں میں سیلاب

شیئر کریں:

چترال شہر اور مضافات کے پہاڑوں پر تیز بارش ، شہر کے مختلف ندی نالوں میں سیلاب

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) جمعہ کی صبح چترال شہر اور مضافات کے پہاڑوں پر تیز بارش ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں چترال شہر کے اندر مختلف نالوں چترال گول ، جغور گول ،دنین گول میں درمانے درجے کے سیلاب آئے۔ جبکہ چمرکن گول میں نسبتا اونچے درجے کا سیلاب آیا ۔ سیلاب سے نہری نظام اور واٹر سپلائی سکیمیں تباہ ہو گئی ہیں بڑی تعداد میں عمارتی لکڑی کی گیلیاں ، سیلپر دریا برد ہوگئے ہیں ۔ سیلاب کی وجہ سے زیادہ تر مقامات میں پینے کا صاف پانی ناپید ہو چکی ہے۔ جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مختلف ندی نالوں میں سیلاب کے باعث دریائے چترال کے بہاو میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔

flood danain nala rain


شیئر کریں: