Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ صوبے میں حالیہ دنوں گرمی کی لہر میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے تعطیلات میں توسیع کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تعطیلات میں توسیع کا اطلاق صرف گرمائی علاقوں کے سکولوں پر ہوگا اور گرمائی علاقوں کے سکول اب 15 اگست کی بجائے یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ مزید برآں چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق میٹرک تک کے طلبہ کے لئے ہوگا۔

chitraltimes school vocation


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
64489