Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایڈیشنل سیشن جج لویر چترال کی عدالت نے دومون بروز کے نوجوان کے قتل کی کیس کا فیصلہ سنا تے ہویے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، شریک ملزم کو بردی کردیا

شیئر کریں:

ایڈیشنل سیشن جج لویر چترال کی عدالت نے دومون بروز کے نوجوان کے قتل کی کیس کا فیصلہ سنا تے ہویے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، شریک ملزم کو بردی کردیا

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) ایڈیشنل سیشن جج لویر چترال محمد قاسم کی عدالت نےچترال کے نواحی گاوں  دومون بروز میں چاقوزنی کرکے نوجوان کے قتل کی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمرخان کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سز ا سنائی جبکہ شریک ملزم اور چھوٹا بھائی ظفر خان کو ناکافی شہادت کی بنا پر بری کردیا۔ استعاثہ کے مطابق 15مئی 2020ء کو ماہ رمضان کے دوران افطاری کے لئے چیزیں خریدنے بازار جاتے ہوئے لطیف الرحمن کا عمرخان اور ظفر خان پسران بلبل خان کے ساتھ تکرار ہوا جس پر دونوں بھائیوں نے ان پر چاقو کے پے در پے وار کرکے لہولہان کردیا جو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ بدھ کے روزحکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے قرار دیاکہ استعاثہ نے عمر خان کے خلاف ناقابل تردید شہادت اور دوسرے مواد پیش کردئیے جبکہ ظفر خان کے خلاف پیش کردہ ثبوت کافی نہ ہونے انہیں بری کیا جاتا ہے۔ جرمانے کی رقم مقتول کے قانونی ورثاء کو ادا کی جائے گی جسے ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو چھ ماہ قید کی مزید سزا بھگتنا ہوگا۔ شکایت کنندگان کی طرف سے سینئر وکیل جاوید علی خان اور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر پیش ہوئے جبکہ صفائی کے وکیل کی حیثیت سے صفی اللہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

چترال شہر میں چیرلفٹ پر دریاعبور کرنے کے دوران ایک نوجوان دریا میں گرکر جان بحق، پولیس نے انکوائری شروع کردی

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز)  چترال شہر میں کڑوپ رشت بازار اور گہتک دنین کے درمیان پرائیویٹ چیرلفٹ میں دریاعبور کرنے کے دوران ایک نوجوان دریا میں گرکر جان بحق ہوگئے جس کی لاش کو پانچ کلو میٹر دور جوٹی لشٹ کے مقام پر تین گھنٹے بعد ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے دریا سے برامد کیا۔ پولیس اسٹیشن چترال کے اہلکار نے متوفی کا نام حضرت عمر ولد فضل معبود بتایا جس کا تعلق چترال شہر کے نواحی گاؤں کاری سے ہے۔ پولیس نے ضابطہ فوجدار ی کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے تاکہ نوجوان کے موت کے اصل وجہ سامنے آسکے۔ متوفی مقامی سرکاری کالج میں انٹرمیڈیٹ کلاس کا طالب علم تھا۔

chitraltimes young boy umar drown into river chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64454