Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال کے زیر اہتمام ۱۱ستمبر کو چترال سکالر شپ سمٹ کا انعقاد کیا جایگا۔ ہدایت اللہ

Posted on
شیئر کریں:

روز چترال کے زیر اہتمام ۱۱ستمبر کو چترال سکالر شپ سمٹ کا انعقاد کیا جایگا۔ ہدایت اللہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) روز (ROSE) کی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز ادارے کے دفتر میں زیر صدارت چیر مین روز ہدایت اللہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں ستمبر میں ہونے والے چترال سکالر شپ سمٹ کی انعقاد کے سلسلے میں امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔”اس سال کی سمٹ کا مقصد چترالی کمیونٹی میں انسان دوستی اور خیر کے کاموں میں باہر کی کمیونٹینز اور اداروں پر انحصار کو کم سے کم کرکے اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کے احساس کو اُجاگر کرنا ہے تاکہ ہم اپنے مسائل کو اپنی مدد آپ کے اصولوں کے تحت حل کرنے کے قابل ہوسکے۔تمام ممبران کی باہمی مشاورت اور گفت وشنید کے بعد ذیل امور کی منظوری دی گئی۔

چترال اسکالر شپ سمٹ اس سال ۱۱ ستمبر بروز اتوارچترال کے مقامی ہوٹل  میں منعقد کیا جائے گا۔ اس سمٹ میں قرطبہ یونیورسٹی، سکاس یونیورسٹی، اباسین یونیورسٹی، الحمد اسلامک یونیورسٹی، PACپشاور، PCMSپشاور، UMT لاہور، اقراء نیشنل یونیورسٹی، مسلم ایجوکیشن سسٹم، رفاء انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، رحمن فاونڈیشن ہسپتال لاہور کے سربراہان اور نمایندگان کے علاوہ میڈیا کے چند اہم شخصیات شرکت کرینگے۔

اس کے علاوہ چترال کے دونوں اضلاع سے مخیر خواتین و حضرات اور علم دوست شخصیات کے علاوہ معاشرے کے ہر شعبے سے نمایاں افراد اس سمٹ میں شریک ہونگے۔ اس کے علاوہ اعلی سرکاری حکام اور منتخب نمائندگان کو بھی اس اجلاس میں مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور ذمہ داریاں تفویض کی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64424