Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہیلپنگ ہینڈ کے زیر انتظام چترال کے دو سکولوں میں جدید فرنیچر تقسیم کیے گیے

Posted on
شیئر کریں:

ہیلپنگ ہینڈ کے زیر انتظام چترال کے دو سکولوں میں جدید فرنیچر تقسیم کیے گیے

چترال (چترال ٹایمز رپورٹ ) فلاحی تنظیم ہیپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان کے ان کانئڈ گفٹس پروگرام کے تحت گورنمنٹ پرائمری سکول جغور اور گورنمنٹ پرائمری سکول چترال کو ایڈوانس ٹیبل ، کرسیاں اور ڈیسک فراہم کیے گئے ۔ اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری اسکول جغور چترال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہیلپنگ ہینڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ اپنے فلاحی پروگرامز کے ساتھ انسانیت کی خدمت کے لیے مثالی کام کر رہی ہے۔ ہیلپنگ ہینڈ چترال میں دو سو یتیم بچوں کی کفالت سمیت، بلاسود قرضوں کی فراہمی اور سکلز ڈویلپمنٹ جیسے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر ان کائنڈ گفٹس پروگرام کے منیجرنعیم ارشد اعوان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود غزنوی، صدر پین وجیہ الدین ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ہیلپنگ ہینڈ چترال محمد شجاع الحق، وی سی چئیرمین سجاد احمد خان، ارشد محمود، عرفان عزیز، ڈی ڈی اوشاہد حسین اور شہزاد ندیم سمیت دیگر معززین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کے بچوں میں سکول بیگز بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ انتطامیہ نے اس خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر ہیلپنگ ہینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes model class room implemented by helping hand inagurated by adc chitral5

chitraltimes model class room implemented by helping hand inagurated by adc chitral1 chitraltimes model class room implemented by helping hand inagurated by adc chitral3 chitraltimes model class room implemented by helping hand inagurated by adc chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64395