Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لویر اور اپر میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کے موقع پرریلی  

Posted on
شیئر کریں:

چترال لویر اور اپر میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کے موقع پرریلی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال بالا اور زرین میں میں بھی 5 اگست کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کے طور منایا گیا۔اس ضمن میں چترال ٹاوں اور دیگرعلاقوں  میں احتجاجی واک کا اہتمام کیا گیا جن میں شرکاء نے ہندوستانی ناجائز قبضے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کشمیر ی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چترال لوئر وقاص مسعود چودھری نے تاجر برادری ، طلباءاور عام شہریوں اور ریسکیو ۱۱۲۲ کے ساتھ  آج یومِ استحصال کشمیر ریلی نکالی اور طلباء کو کشمیر میں جاری مظالم پر آگاہی دی۔ اس روز عوام سے یہ عہد لیا گیا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے جب تک کہ کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا۔

 

اسی  طرح اپر چترال میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ اس حوالے سے ایک ریلی گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے نکالی گئی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، سردار حکیم چیرمین تحصیل کونسل مستوج، مفتاح الدین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر چترال، آمین الرحمن تحصیل میونسپل آفیسر مستوج، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم اپر چترال کے افسران، پرنسپل صاحبان، اساتذہ کرام، طلباء اور عام عوام نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ ہندو سامراج کے مظالم کی بھرپور مذمت کی اور انڈین حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری مسلمانوں کے امنگوں اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہیے۔

chitraltimes kashmir day walk upper chitral chitraltimes kashmir day walk lower chitral2 chitraltimes kashmir day walk lower chitral1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64338