Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول، گلگت کے طلباء نے آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ میں قومی سطح پرپہلی پوزیشن اور صوبائی سطح پر 10امیتازی پوزیشنیں اپنے نام کرلی

Posted on
شیئر کریں:

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول، گلگت کے طلباء نے آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ میں قومی سطح پرپہلی بارپہلی پوزیشن اور صوبائی سطح پر 10امیتازی پوزیشنیں اپنے نام کرلی

گلگت ( نمایندہ چترال ٹایمز ) آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول، گلگت نے آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈمیں قومی سطح پرپہلی بارپہلی پوزیشن اور صوبائی سطح پر 10امیتازی پوزیشنوں کا حامل رہا قومی سطح کی HSSC کی پوزیشنوں کی تفصیل:
احمد ولی S/O شاہین خان نے 97.63% کے ساتھ قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ آغا خان ہائر سیکنڈری سکول گلگت کی تارِیخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ سکول ہذا نے قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔احمد ولی نے ریاضی اور فزکس میں 100% رزلٹ کے ساتھ distinction حاصل کیا ہے۔

احد علی بیگ S/O شیر اللہ بیگ نے مجموعی طور پر 94.54 فیصد کے ساتھ قومی سطح پر چوتھی، صوبائی سطح پر پہلی اور جنرل سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ احد علی بیگ نے یونیورسٹی آف نارتھ برٹش کولمبیا، کینیڈا میں 100% سکالرشپ کے ساتھ داخلہ لیا ہے۔ احد 2021-2022 تک AKHSS گلگت کا ہیڈ بوائے رہا ہے اور سکول کی ڈسپلن کمیٹی کی مؤثر طریقے سے رہنمائی کرتا رہا ہے

صوبائی سطح کی SSC کی پوزیشنیں
شفیق علی ولد علی بہادر خان نے 95.63 فیصد کے ساتھ صوبائی سطح پر دوسری جبکہ سید عابد ولد محمد جلال شاہ نے 95.27 فیصد کے ساتھ صوبائی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ SSC اور HSSC کے سالانہ امتحان 2022 میں گلگت بلتستان میں صوبائی سطح کے گروپ وار پوزیشنیں

پری انجینئرنگ (HSSC)
احمد ولی S/O شاہین خان نے پری انجینئرنگ گروپ میں 98.83% کے ساتھ صوبائی سطح پرپہلی پوزیشن حاصل کی۔
فواد کریم S/O جاوید کریم نے پری انجینئرنگ گروپ میں 93.66 فیصد کے ساتھ صوبائی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کمپیوٹر سائنس(HSSC)
احد علی بیگ S/O شیر اللہ بیگ نے 95.16% کے ساتھ کمپیوٹر سائنسز میں صوبائی سطح پرپہلی پوزیشن حاصل کی۔
سیف الدین ولد محمد یوسف خان نے 89.3% کے ساتھ کمپیوٹر سائنس میں صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
سعد کریم S/O شیر کریم نے 87% کے ساتھ کمپیوٹر سائنس میںصوبائی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس (SSC)
علی زین S/O شیر کریم نے 96% کے ساتھ سائنس گروپ میں صوبائی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

akhss gilgit position holder students


شیئر کریں: