
ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ یوم شہدا کے پر رونق دن پراختتام پذیر ہوا ، دروش فٹبال ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کرلی
ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ یوم شہدا کے پر رونق دن پراختتام پذیر ہوا ، دروش فٹبال ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کرلی
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والی ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ اج یوم شہدا کے پر رونق دن پراختتام پذیر ہوا ۔اس شاندار ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا مہمان خصوصی محمد انوار الحق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال تھے ۔انکے علاوہ ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز خان ،محکمہ پولیس کے دیگر افسران،مختلف اداروں کے سربراہان و شائقین فٹبال نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
یہ فائنل میچ دروش فٹبال ٹیم اور ایون فٹبال ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔ایک ایک گول کا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ میں دروش فٹبال ٹیم نے ویننگ ٹرافی اپنے نام کرلی۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی محمد انوار الحق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے اپنے خطاب میں چترال میں کھیلوں کے فروغ میں بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کیا۔اس کے ساتھ ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز خان نے پولیس افسران وجوانان اور چترال فٹبال ایسوسی ایشن کو شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور نقد انعامات کے ساتھ تعریفی شیلڈ پیش کی ۔اس کے علاوہ ونر اور رنراپ ٹیموں کو نقد انعامات کے ساتھ ٹرافی پیش کی.