Chitral Times

Mar 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولیس لائن ڈسٹرکٹ اپر چترال میں یوم شہداء پولیس کے موقع پر پروقار تقریب،یادگار شہدا پرسلامی اور پھول چڑھائے گئے

شیئر کریں:

پولیس لائن ڈسٹرکٹ اپر چترال میں یوم شہداء پولیس کے موقع پر پروقار تقریب،یادگار شہدا پرسلامی اور پھول چڑھائے گئے

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پولیس لائن آپر چترال میں یوم شہداء کے حوالے سے دن کا آغاز ختم القرآن سے کیا گیا۔جس میں لائن میں موجود تمام افسران نے شرکت کی ۔ڈی پی او آپر چترال نذیر خان نے یاد گار شہداء پر سلامی دی او ر پھول چڑہائے۔ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج آپر چترال علی گوہر،سابقہ ڈی ۔پی ۔او سید خان ،مئیرموڑکہو ،تورکہو جمشید،چترال سکاوٹس کے میجر بلال ،اے سی مستوج شاہ عدنان، اسماعیلی کونسل کے پریزیڈنٹ امتیاز احمد ،ریٹائیرڈ ایس . پی میراعظم معروف عالم دیں فضل ربانی، ،ایس ۔پی انوسٹی گیشن محمد ستار،ڈی۔ایچ ۔او آپر چترال ارشاد احمد ،ریٹائرڈ پولیس افسران اور شہداءکی فیملیز نے شرکت کی۔تقریب میں یوم شہداء کی اہمیت کے حوالے سے تقاریر کی گئی

تقریب کے آخر میں شہداء کی فیملیز میں گفٹ تقسیم کئے گئےاور تقریب میں حصہ لینے والے افسران کو انعامات سے نوازا گیاجس میں نعت خوانی ،ملی نعمے شامل تھے۔ شہداء کی فیملیز اور دیگر افسران کے لئے کھانے کا بندوبست کیا گیا ۔اس کے علاوہ پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا تھا جس میں پولیس افیسران وجوانان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور خون کا عطیات دیے۔یاد رہے کہ آگست کہ مہینےکی شروعات میں ہی یوم شہداء کے حوالے سے مزارات پر سلامی اور پھول کی چادریں چھڑہانے کا اہتمام کیا گیاتھااور پولیس لائن آپر چترال میں یار گار شہداء پر چراغان بھی کیا گیا ۔پبلک مقامات پر بینرز اویزاں کئے گئے تھے۔ شہداء فیملیز کی حوصلہ افزائی کےسلسلے میں پولیس افیسران نے شہداء کے فیملیز سے ملاقاتیں کیں اور ان کا احوال جانا۔

ڈی پی او آپر چترال نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہم شہداء کی قربانیوں کو اور غازیوں کی دلیری نہیں بھولےہم شہداء کی فیملیز کی دکھ درد کے مداوے کے لئے ہمہ تن تیار ہیں اس سلسلے میں ایک اسپیشل ڈسک پولیس لائن میں قائم کیا گیا ہےجس میں شہداء کے فیملیز کے مسائل بروقت حل کئے جائینگے ۔

chitraltimes upper chitral police shuhada day program yadgar

chitraltimes upper chitral police shuhada day program 8 chitraltimes upper chitral police shuhada day program 7 chitraltimes upper chitral police shuhada day program dpo

chitraltimes upper chitral police shuhada day program 1 chitraltimes upper chitral police shuhada day program 3 chitraltimes upper chitral police shuhada day program 2

chitraltimes upper chitral police shuhada day program 6

chitraltimes upper chitral police shuhada day program 5


شیئر کریں: