Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مولانا اسعد محمود نے پوسٹل سروس کی بحالی کیلئے کام شروع کردیا

Posted on
شیئر کریں:

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مولانا اسعد محمود نے پوسٹل سروس کی بحالی کیلئے کام شروع کردیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مولانا اسعد محمود نے پوسٹل سروس کی بحالی کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ ترجمان پوسٹل سروسز کے مطابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے پوسٹل سروسز کی 4 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، وفاقی وزیر کی ہدایت پر 6 سو سے زائد بند ڈاکخانے کھول دئیے گئے۔وفاقی وزیر اسعد محمود کے ان اقدامات سے کروڑوں پاکستانیوں کو ان کے گھر کے قریب سہولیات میسر ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق ہزاروں خاندانوں کو بلواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے وسائل میسر ہوں گے، سابق دور حکومت میں پوسٹل سروسز کی آسامیاں ختم کرکے محکمہ کو پرائیویٹ کرنے کا منصوبہ تھا.وفاقی وزیر نے کہا کہ پوسٹل سروس 150 سال پرانہ محکمہ ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے، سیونگ بینک، پینشن، منی آرڈر سمیت دیگر چیزوں کو ڈیجیٹل کرکے بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائے گی،دیہاتی علاقوں میں پوسٹل سروسز کی سہولیات بہتر بنائیں گے،دو کروڑ لوگ ماہانہ ڈاکخانوں سے مستفید ہوتے ہیں۔

 

ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا میجر سعید اور نائیک مدثر فیاض شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقوں،میجر طلحہ کی راولپنڈی میں ادا کی گئی

راولپنڈی(سی ایم لنکس)ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر سعید اور نائیک مدثر فیاض شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں جبکہ میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، کمانڈر راولپنڈی کورلیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی حکام، شہید کے عزیز و اقارب اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی نے شہید کے والد کو قومی پرچم پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ شکر گڑھ نارووال میں ادا کی گئی۔جنازے میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سیالکوٹ گیریڑن، ڈی پی او اور ڈی سی نارووال سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ قومی پرچم چڑھایا گیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔شہید میجر سعید کی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کمانڈر لاجسٹکس پنوں عاقل گیریڑن، حاضر سروس افسران، سپاہیوں، شہید کے لواحقین اور سول سوسائٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہید کے والد کو قومی پرچم پیش کیا گیا۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

chitraltimes gen sarfaraz ali and six other officers of pak army embressed shahdad


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
64215