Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج ؛ چوینچ کے مقام پراسماعلی رضاکاروں کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ گھروں سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری

Posted on
شیئر کریں:

مستوج ؛ چوینچ کے مقام پراسماعلی رضاکاروں کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ گھروں سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اسماعیلی والنٹیرز چوینچ میں سیلاب سے متاثرہ رہایشی مکانات سے ملبہ ہٹانے میں مصروف عمل ہیں۔ نوراللہ اور چیرمین وی سی پرکوسپ عبد العزیز کی سربراہی میں یہ والنٹیرز گزشتہ دنوں سے رضاکارانہ طور پر اُن گھروں سے ملبہ ہٹانے اور صفایی کام جاری رکھے ہویے ہیں ۔ جو گزشتہ دنوں خطرناک سیلاب کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے تھے ۔گھر،کمرے،برآمدے اور چاردیواری سیلابی ملبے سے بھرے پڑے ہیں اور کئی گھر مکمّل تباہ ہیں ۔اور ساتھ گھر کی تمام سامان اور جمع پونجی بھی ملبے تلے دب گیے ہیں۔اور مکین بے سروسامانی کا شکار ہیں۔
اس موقع پر انھو ں نے حکومت وقت،تحصیل و ضلعی انتظامیہ ،فلاحی اداروں اور تمام سماجی خدمت گاروں سے اپیل کی ہے کہ اپر چترال اس وقت سیلابوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہے اور لوگوں کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ جہاں جہاں سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے وہاں متاثرین کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا جایے۔

chitraltimes ismaili valunteers cleaning the flood effected houses in chuinj chitraltimes ismaili valunteers cleaning the flood effected houses in chuinj 1 chitraltimes ismaili valunteers cleaning the flood effected houses in chuinj2 chitraltimes ismaili valunteers cleaning the flood effected houses in chuinj3


شیئر کریں: