Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع دیرلوئیر میں کوٹوپن بجلی منصوبہ رواں سال بجلی کی پیداوارشروع کردے گا۔

Posted on
شیئر کریں:

ضلع دیرلوئیر میں کوٹوپن بجلی منصوبہ رواں سال بجلی کی پیداوارشروع کردے گا۔

منصوبے سے 40.8میگاواٹ سستی بجلی پیداہوگی،صوبے کو سالانہ2ارب روپے سے زائدکی آمدن متوقع
منصوبے کی بروقت تکمیل عوام کے لئے فائدہ مندہے،سیکرٹری توانائی اور پیڈوچیف کا پراجیکٹ کی جگہ کاہنگامی دورہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخواکے ضلع دیرلوئیرمیں کوٹوپن بجلی گھر کی تعمیرآخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ رواں سال کے آخر میں کامیاب تکمیل کے بعد منصوبے سے 40.8میگاواٹ سستی بجلی کی پیداوارشروع ہوجائے گی جس سے صوبے کو سالانہ 2ارب روپے سے زائدآمدن ہوگی اورصوبے میں روزگارکے نئے مواقع پیداہونگے۔منصوبے سے پیداہونے والی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے سے ملک میں بجلی بحران پر قابوپانے مددملے گی۔ان خیالات کا اظہارسیکرٹری توانائی وبرقیات سید امتیازحسین شاہ اورچیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان نے کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی جگہ کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے کیا۔جہاں انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتارکا جائزہ لیتے ہوئے منصوبے کے مختلف حصوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

 

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹرکوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ انجینئرسلطان روم اورڈپٹی ڈائریکٹرانجینئرمقیم الدین نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا اوربتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرزکی ٹیم کے متعددکارکن کام چھوڑ کرواپس چلے گئے تھے جبکہ Covid-19ایمرجنسی کے دوران منصوبے کے لئے مشینری لانابھی مشکل ثابت ہوا جس کے باعث منصوبہ معمولی تاخیرکاشکار ہوا۔تاہم سیکورٹی صورتحال بہترہونے پر اب چینی عملہ واپس آکردوبارہ تیزی سے کام کررہاہے اورمشینری بھی لائی جاچکی ہے۔ سیکرٹری توانائی وبرقیات سید امتیازحسین شاہ نے منصوبے پر کام کی رفتارپراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے فیلڈ سٹاف کو خبردارکیاکہ منصوبے پر کام کی رفتارمزیدتیزکی جائے تاکہ بروقت تکمیل سے منصوبے کے فوائدسے عوام جلد مستفید ہوسکیں اورمزید تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔چیف ایگزیکٹو پیڈوانجینئرنعیم خان نے کہا کہ کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تکمیل سے صوبے میں خوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا۔انہوں نے کہاکہ پیڈورواں سال پن بجلی کے 3منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کرلے گاجن سے مجموعی طورپر 63میگاواٹ سستی بجلی پیداہوگی جوصوبے کے لئے ساتھ اربوں روپے کی آمدنی کا بڑاذریعہ ثابت ہونگے


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
64080