مستوج کے نواحی گاوں غوروپرکوسپ، کھوژ، بریپ ودیگر علاقوں میں سیلاب گھروں میں داخل، کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان،ابپاشی اور ابنوشی کی اسکمیں ورابطہ سڑکیں سیلاب برد
مستوج کے نواحی گاوں غوروپرکوسپ، کھوژ، بریپ ودیگر علاقوں میں سیلاب گھروں میں داخل، کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان،ابپاشی اور ابنوشی کی اسکمیں ورابطہ سڑکیں سیلاب برد
چترال ( نمائندہ آج ) بالائی چترال میں موسلادھار بارشوں اور سیلا ب نے ایک بارپھر تباہی مچادی، سیلابی ریلامتعدد گھروں میں داخل، کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مستوج و نواحی علاقوں میں گزشتہ رات موسلادھار بارشوں کے نیتجے میں مختلف مقامات پر سیلاب آیا۔ جس کے نتیجے میں غورو، پرکوسپ، کھوژ، دیوانگول، چوئنچ، چپاڑی ، بریپ ودیگر مقاما ت پر سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ سیلابی ریلا متعدد مکانات کے اندر داخل ہونے کی وجہ سے رہایشی مکانات کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ضروری سامان،خوراک اورتمام جمع پونجی ملبے تلے دب گئے، کھڑی فصلوں، سیب کے باغات ودیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب نے ابنوشی اور ابپاشی کے منصوبوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے اور رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ علاقے کے مکین محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔علاقے کے مکین فوری طور پر امداد کے منتظر ہیں۔