Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر چترال میں نماز شکرانہ ادا کیا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ 

شیئر کریں:

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر چترال میں نماز شکرانہ ادا کیا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز ) چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں اظہار تشکر کے سلسلے میں چترال میں نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں پارٹی کارکنان نے شرکت کی اور امپورٹڈ حکومت سے پنجاب کو آزاد کرنے اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی لویر چترال کے نامزد جنرل سیکرٹری فخر اعظم کے انتظام سے سینگور پل کے مقام پر منعقد ہونے والی اس پروگرام میں اپنی خوشی کا اظہار کے لئے آتش بازی کے علاؤہ دیگر آئٹمز شامل کئے تھے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے کہا کہ پاکستان عوام کو عمران خان کے بیانیہ کی صداقت پر یقین آگئی ہے اور اگلے الیکشن میں دو تہائی کی اکثریت کے ساتھ کامیابی منتظر ہے۔

chitraltimes pti chitral namaz shukranan atashbazi singoor bridge1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64025