Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیرت کمیٹی چترال کے زیر اہتمام شاہی مسجد چترال لویر میں  سیرت کانفرنس کا انعقاد

شیئر کریں:

سیرت کمیٹی چترال کے زیر اہتمام شاہی مسجد چترال لویر میں  سیرت کانفرنس کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) سیرت کمیٹی چترال کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس شاہی مسجد چترال کے احاطے میں منعقد ہوئی جس سے تنظیم اہل سنت والجماعت کے مرکزی سرپرست اعلیٰ علامہ محمود احمد لدھیانوی،صوبائی سربراہ مولانا عطامحمد دیشانی، ملاکنڈ ڈویژن کے امیر عبیداللہ انور اور مقامی رہنما مولانا حافظ خوش ولی خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش سنگین نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی قیادت کو سنت نبوی پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے سے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتحادو اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کرے تاکہ وطن عزیز پر منڈلانے والے مہیب سائے چھٹ جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اس کا بقا و استحکام اور ترقی و کمال بھی سنت نبوی، سیرت رسول اور صحابہ کرام کے اتباع کی صورت میں ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کفر اور طاغوتی قوتیں مملکت خداداد پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے مربوط اور منظم سازش اور کوششوں میں مصروف ہیں اور ہمیں تعلیمات نبوی کی روشنی میں ان سازشوں کا قلع قمع کرنا ہے ۔

مسلم امہ کو سب سے بڑا چیلنج اس کفار کی طرف سے اس شکل میں درپیش ہے کہ وہ سپاہ رسول کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا ور منفی تاثرات پھیلانے کے لئے میڈیا کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمار ا گھر ہے اور اس ملک کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جوکہ اسلام کے نام پرہی بنا ہے اور یہاں اسلامی نظام نافذ کرکے رہیں گے کیونکہ پاکستان کے مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے۔ اس سلسلے کا سیرت کانفرنس جمعہ کے روز اپر چترال میں بونی کے مقام پر منعقد ہوگا۔

chitraltimes serat confrence shahi masjid chitral 8

chitraltimes serat confrence shahi masjid chitral 2 chitraltimes serat confrence shahi masjid chitral 4 chitraltimes serat confrence shahi masjid chitral 5

chitraltimes serat confrence shahi masjid chitral 1 chitraltimes serat confrence shahi masjid chitral 7

chitraltimes serat confrence shahi masjid chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64011