Chitral Times

Oct 3, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی اف چترال کے زیر اہتمام بی۔ایس سطح کے امتحانات کا انعقاد

شیئر کریں:

یونیورسٹی اف چترال کے زیر اہتمام بی۔ایس سطح کے امتحانات کا انعقاد

چترال (چترال ٹایمز رپورٹ )چترال یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی۔ایس سطح کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی اف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ یونیورسٹی اف چترال کے مختلف شعبہ جات کے امتحانی ہالوں کا اچانک دورہ کیا۔اور امتحان دینے کی عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ امتحانی ڈیوٹی پر مامور امتحانی عملے کوکچھ ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اور امتحانی عمل پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا طلباء کی بہترین تعلیم وتربیت اور ان کو سازگار ماحول مہیا کرنا ہمارے ترجیحات میں شامل ہے۔کیونکہ بہترین تعلیم و تربیت اور سازگا ر ماحول کے بغیر علم کا حصول ممکن نہیں اور کامیابی کا درومدار طلباء کی انتھک محنت میں مضمرہے لہذاطلباء زوق و شوق اور لگن کے ساتھ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔انہوں نے امتحانی عملے کی حکمت عملی اور کو ششو ں کو سراہااور ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائیں۔

chitraltimes university of chitral exam 3 chitraltimes university of chitral exam 2 chitraltimes university of chitral exam 1


شیئر کریں: