Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چپاڑی اور چوئینچ کے درمیان شانو گول میں سیلاب انے سے متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا، سڑکیں، ابنوشی وابپاشی اسکیموں کے ساتھ کھڑی فصلوں اور باغات ملبے تلے دب گیے 

شیئر کریں:

چپاڑی اور چوئینچ کے درمیان شانو گول میں سیلاب انے سے متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا، سڑکیں، ابنوشی وابپاشی اسکیموں کے ساتھ کھڑی فصلوں اور باغات ملبے تلے دب گیے

مستوج( نمایندہ چترال ٹایمز) مستوج کے نواحی گاوں  چپاڑی اور چوئینچ کے درمیان شانو گول میں سیلاب آنے کی وجہ سے سیلابی ملبہ اور پانی سے 20 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔سیلاب سے یارخون روڈ بند ہو چکا ہے ۔ درجنوں دکانیں ، کھڑی فصلیں ، سیب کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ اور لوگوں کی جمع پونجی گھروں کے سامان سب پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔ لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے ہیں ۔ اور کھلے آسمان تلے انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں ۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادسرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ علاقے میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ کیونکہ گھروں میں خوراک کی تمام اشیاء سیلاب میں بہہ گئے ہیں یا سیلابی ملبے میں دب گئے ہیں ۔ صرف مقامی لوگ ہی اپنی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔علاقے کے ابنوشی اور ابپاشی کے منصوبےبھی سیلاب کے نذر ہوگیے ہیں ، جس کی وجہ سےعلاقے میں پانی کی شدید قلت ہے۔

chitraltimes chuinj mastuj flood damages5 chitraltimes chuinj mastuj flood damages4 chitraltimes chuinj mastuj flood damages3 chitraltimes chuinj mastuj flood damages2 chitraltimes chuinj mastuj flood damages1

chitraltimes chuinj mastuj flood damages7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
63920