Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو کے منتخب نمائندہ گان کابونی میں تعارفی نشست

شیئر کریں:

تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو کے منتخب نمائندہ گان کابونی میں تعارفی نشست

اپر چترال ( زاکرمحمد زخمی ) بلدیاتی انتخابات کے بعد تحصیل موڑکھؤ تورکھوو کے نو منتخب تحصیل چیرمین میر جمشید الدین کے زیرِ صدارت منتخب ویلج چیرمین،خاتون کونسلرز اور یوتھ کونسلرز کا تعارفی نشست آج تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن افس بونی میں منعقد ہوا جس میں موڑکھؤ تورکھو کے بائیس 22 یو سیز کے منتخب بلدیاتی نمائیندوں نے شرکت کی۔نشست میں منتخب نمائیندوں نے تعارف کے ساتھ ساتھ اپنے علاقوں کے مسائل بھی زیرِ بحث لائیے۔ جن میں،ٹرانسپورٹ کرایوں میں من چاہیے اضافے،گوداموں میں سٹاک کی عدم دستیابی،روڈ اور صحت کے مسائل،پینے کے پانی کا ،تحصیل چیرمین کے دفتر کی قیام ،بجلی لوڈ شیڈنگ کے مسایل کے علاوہ سابق بلدیاتی ناظمین کے دور کے منصوبوں کی جانچ پڑتال، نئے منصوبوں کی جامع نگرانی اور کام کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ شامل تھے۔

تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل کونسل ایک فیملی کی مثال ہے اس میں ہر معزز ممبر کے ساتھ مساوی سلوک روا رکھا جائے گا اور باہمی اتفاق،ہم اہنگی کے ساتھ علاقے کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس میں کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائیگا تحصیل چیرمین دفتر کے قیام کے بارے انھوں نے کہا کہ اکثریت کی رائے کو فوقیت دی جائیگی۔اکثریت جو بھی فیصلہ کرے مجھے قبول ہوگی کیونکہ میرے لیے کوئی مسلہ نہیں حکومت نے ٹرانسپورٹ کی سہولت دی ہے ۔اس مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا کہ سابق بلدیاتی دور کے جملہ منصوبوں کی شفافیت کو جانچنے کیلے ان تمام منصوبوں کی جانچ پڑتال ہو جو یا تو مکمل ہوئے ہیں یا کسی وجہ سے نامکمل پڑے ہیں اس میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی اس کے لیے تحصیل میونسپل آفیسر سے ریکارڈ حاصل کرکے تمام وی سی چیرمین صاحبان کو حوالہ کیا جائیگاوہ ریکارڈ کی چھان بین کرینگے اور کمی خامیوں کی نشاندہی کرینگے۔

میر جمشید نے ائیندہ کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں منصوبوں کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی کنٹریکٹرز کو سب کنٹریکٹر کو کام حوالہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس وجہ سے کام غیر معیاری ہوکر منصوبوں کی افادیت ختم ہوجاتی ہیں۔انھوں نے مختلف محکموں کے سربراہاں سے عوامی مفاد میں رابطے کے لیے مختلف کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی کہ مسائل کی حل میں آسانی پیدا ہو۔

chitraltimes tehsil chairman mir jamshed council ijlas0

chitraltimes tehsil chairman mir jamshed council ijlas2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
63766