Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اہالیان موڑکھو کے لئے انتظار کی طویل اور صبر آزما گھڑیاں ختم، موڑکھو ایریگیشن چینل کےلئے ایشئن ڈیویلپمنٹ بنک سے لون کے حصول کا فیصلہ

شیئر کریں:

اہالیان موڑکھو کے لئے انتظار کی طویل اور صبر آزما گھڑیاں ختم، موڑکھو ایریگیشن چینل کےلئے ایشئن ڈیویلپمنٹ بنک سے لون کے حصول کا فیصلہ

چترال( نمایندہ چترال ٹایمز)اہالیان موڑکھو کے لئے انتظار کی طویل اور صبر آزما گھڑیاں ختم ، پی ٹی آئی حکومت نے پہلی مرتبہ عملی قدم اٹھاتے ہوئے موڑکھو ایریگیشن چینل کےلئے ایشئن ڈیویلپمنٹ بنک سے لون کے حصول کا فیصلہ کردیا جبکہ اسے نان ADP اسکیم کے طور پر منظور کرکے 730 میلین روپے ابتدائی تیاری کے کاموں کے لئے مختص کردیا۔ اس رقم سے پراجیکٹ کی فیزیبیلیٹی اسٹڈی ، ڈیزائن کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کئے جائیں گے ۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ کی خصوصی کاوشوں اور دلچسپی سے پیش رفت پانے والی اس پراجیکٹ کو منگل کے روز صوبائی کابینہ نے باضابطہ طور پر منظور کر دیا ہے۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے موڑکھو اور کوشٹ یونین کونسلوں میں 25ہزار ہیکٹیر زمین زیر کاشت آسکے گی جبکہ کاغ لشٹ کو بھی آباد کیا جائے گا ۔ پراجیکٹ میں 5.2کلومیٹر ٹنل بھی شامل ہے جو تریچ وادی کے شاگروم گاؤں سے دریائے تریچ کو موڑکھو کے اوتھول گاؤں کی طرف موڑ دے گی۔

صوبائی کابینہ سے منظوری کی خبر سن کر موڑکھو میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جوکہ ملاکنڈ ڈویژن میں اپنی نوعیت کا پہلا جامع ایریگیشن واٹر ڈسٹری بیوشن سسٹم ہوگا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس منصوبےوڑکھو کے لیے گزشتہ نصف صدی سے موڑکھو کے عوام جدوجہد کرتے آ رہے ہیں ۔

chitraltimes mulkhow irrigation channel athak loan summary cm

chitraltimes mulkhow irrigation channel athak loan


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63726