Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سطح سمندر سے بارہ ہزار کی بلندی پرمنعقدہ جشن شاقلشٹ اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

سطح سمندر سے بارہ ہزار کی بلندی پرمنعقدہ جشن شاقلشٹ اختتام پذیر

کھوت تورکہو ( شراف الدین کشفی) جشن شاقلشٹ اپنے تمام رعنائیوں اور رنگینیوں کےساتھ ا اختتام کو پہنچا اس جشن میں اپر اور لوئر چترال سےٹیموں نے حصہ لیا اور بہت سے سیاح اس حسین وادی کا رخ اور پانچ دن سطح سمندر سے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر گزارے۔ اس سال موسم انتہائی خوشگوار تھا جس کی بنا پر کثیرتعداد میں تماشائی بھی شاقلشٹ پہنچے تھے۔ اورہوٹلنگ کا بھی بہترین انتظام تھا 15 جولائی کو شروع ہونے والا یہ فیسٹیول 18 جولائی کو اختتام کو پہنچا اس فیسٹیول میں فٹ بال کرکٹ والی بال کریم بورڈ لڈو اور روایاتی کھیل بوڈی پاٹک دیک شامل تھے اور خاص بات پیراگلائیڈنگ کا تھا چترال کے نامور پیرا گلائیڈرزاپنے فن کا بہترین مظاہرہ کئے۔
آخری دین کھیلوں کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم تو رکہو موڑکہو میر جمشید الدین تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور آئندہ سالوں کے لئے اس جشن کو حکومت کی سرپرستی میں کرانے کا اعلان کیا فٹبال کے فائنل میں سہارا کلب کشم نے ہیڈ کوارٹر شاگرام کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لیا اور کرکٹ میں تریچ نے ڑام کشم کو ہرا کر ٹرافی حاصل کی والی بال میں سہارا کلپ اجنو نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا مسلسل دوسرے سال یہ ٹورنامنٹ جیت لیا اس طرح یہ رنگا رنگ فیسٹیول اختتام کو پہنچا ۔۔

اس فیسٹول مین شاندار محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا اس مشاعرے میں چترال سے نامور شعرا نے شرکت کی اور کی سوسائٹی کی جانب سے صفائی مہم کا بھی اہتمام کیا گیا

chitraltimes shaqlasht festival torkhow concludes9 chitraltimes shaqlasht festival torkhow concludes8 chitraltimes shaqlasht festival torkhow concludes7 chitraltimes shaqlasht festival torkhow concludes6 chitraltimes shaqlasht festival torkhow concludes5 chitraltimes shaqlasht festival torkhow concludes4 chitraltimes shaqlasht festival torkhow concludes3 chitraltimes shaqlasht festival torkhow concludes2 chitraltimes shaqlasht festival torkhow concludes


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63668