Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جغور کے مقام پر چترال پشاور روڈ پر بنایے گیے غیر قانونی اسپیڈ بریکرز ہٹادیے گیے ۔ڈپٹی کمشنر

Posted on
شیئر کریں:

جغور کے مقام پر چترال پشاور روڈ پر بنایے گیے غیر قانونی اسپیڈ بریکرز ہٹادیے گیے ۔ڈپٹی کمشنر

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کے نواحی گاوں جغور میں چترال پشاور مین روڈ پر غیر قانونی سپیڈ بریکرز بنے تھے اور ان کے متعلق سٹیزن پورٹل پرعوامی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ اور ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محمد انوار الحق کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال شہروز مفتی، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر این ایچ اے عامر زیب کے ہمراہ سائٹ پر گئے اور تمام غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹا دئیے۔ اس کے متبادل اس روڈ پر تیز رفتاری کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک وارڈن ڈیوٹی دیں گے۔ تاکہ کسی قسم کے روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ تمام ڈروئیور حضرات کو بھی ہدایات دی گئی کہ اس علاقے میں جو کہ گنجان آباد علاقہ ہے اپنی سپیڈ لمیٹ میں گاڑی چلائیں۔ ڈپٹی کمشنر کی اس اقدام کو چترال کے مختلف مکاتب فکرنے نے سراہا ہے اور چھاونی روڈ پر بنے اسپیڈ بریکرز کو بھی ہٹانے کا مطالبہ کیاہے ۔

دریں اثنا علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ جغور میں مین روڈ پر انتہایی اسپیڈ سے گاڑی چلانے کی وجہ سے کیی مرتبہ بچے گاڑیوں کی زد میں اگیے جبکہ علاقہ گنجان ہونے کی وجہ سے خواتین اور معمر افراد کو روڈ کراس کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے ۔خصوصا نوجوان موٹر سایکلسٹ کی تیز رفتاری کی وجہ سے علاقے کے عوام انتہایی پریشانی کا شکار ہیں۔ انھوں نے مختلف مقامات پر اسپیڈ کو کم کرنے کیلیے ہدایات نامہ بورڈ اویزان کرنے اور ٹریفک وارڈن کی ڈیوٹی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔

chitraltimes jughoor chitral nha road speed breaker removed 2 chitraltimes jughoor chitral nha road speed breaker removed 3 chitraltimes jughoor chitral nha road speed breaker removed 4 chitraltimes jughoor chitral nha road speed breaker removed 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
63655