Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رواں سال سکولوں میں داخلہ مہم ہر ضلع،تحصیل اور ویلیج کونسل لیول پر اہتمام کیا جائے گا۔وزیرتعلیم

Posted on
شیئر کریں:

رواں سال سکولوں میں داخلہ مہم ہر ضلع،تحصیل اور ویلیج کونسل لیول پر اہتمام کیا جائے گا۔وزیرتعلیم

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کو رواں سال داخلہ مہم حکمت عملی بارے بریفنگ
ہر ضلع،تحصیل اور ویلیج کونسل لیول پر داخلہ مہم کا اہتمام کیا جائے گا

نئے داخل شدہ بچوں اور مڈل،ہائی اور ہائر سیکنڈری لیول پر پروموٹ ہونے والے تمام بچوں کے کوائف بمعہ تفصیل ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں گے شہرام خان ترکئی

تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی جائیں گی کہ اضلاع کی سطح پر داخلہ مہم کی مانیٹرنگ اور اہداف کے حصول کے لیے سٹینڈنگ کمیٹی بنائی جائے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی۔

 

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت دی ہے کہ رواں سال کیلئے داخلہ مہم 22 جولائی تا 30 اگست کے لیے تمام انتظامات فورآ مکمل کریں جن بچوں کو نیا داخلہ دیا جائے گا اور جو بچے مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کو پرموٹ ہو گے ان کے مکمل کوائف بمعہ تفصیل ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں اور ساتھ ہی سکولوں سے باہر تمام طلباء وطالبات کی تفصیل اور سکول نہ جانے کی وجوہات بھی ریکارڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال داخلہ مہم میں سلیبرٹیز،علاقہ عمائدین، علمائے کرام، سینئر طلباء، ضلعی انتظامیہ، ضلعی تعلیمی افسران اور تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی تاکہ پچھلے سال کی کامیاب داخلہ مہم سے ڈبل تعداد میں بچوں کو داخل کروایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اس داخلہ مہم کو بھرپور میڈیا کوریج دی جائے تاکہ داخلہ مہم کا میسج، تعلیم کی افادیت اور ضرورت و اہمیت ہر شخص تک پہنچ جائے۔

 

انہوں نے یہ ہدایات داخلہ مہم سٹریٹجی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی اجلاس میں سیکریٹری تعلیم معتصم باللہ شاہ، سپیشل سیکرٹری1 خالد خان، سپیشل سیکرٹری 2 برکت اللہ خان، ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز اشفاق احمد، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان صوبے میں داخلہ مہم کا افتتاح کریں گے۔ اور بعد میں تمام اضلاع کی سطح پر داخلہ مہم شروع کی جائے گی۔ جب کہ اسی اثناء یکم اگست سے 15 اگست تک تمام طلباء کونئی کتابیں ملیں گی اور داخلہ مہم بھی ساتھ ساتھ چلتی رہے گی شہرام خان ترکئی نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ بذریعہ پیرنٹس ٹیچرز کونسل عارضی اساتذہ کی تعیناتی کیلئے ٹیلنٹ پول پر درخواست طلب کریں تاکہ نئے تعلیمی سیشن سے ہر کلاس میں استاد میسر ہوں اور یہ بھی کوشش کریں کہ ہر مضمون کے لیے اسی سبجیکٹ میں ماسٹر ڈگری رکھنے والے کو ترجیح دی جائے کوئی بھی جنرل کیڈر کا استاد بطور ماہر مضمون نہ لیاجائے۔

 

شہرام خان ترکئی نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا جائے کہ وہ اپنے اضلاع میں داخلہ مہم کی مانیٹرنگ اور اہداف کے حصول کیلئے سٹینڈنگ کمیٹی بنائے جس میں ضلعی تعلیمی افسران، ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی،پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی، ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نمائندے اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز موجود ہو اور ہر سکول کے مین گیٹ پر داخلہ مہم کا بینرز اور دیگر شاہراہوں پر بل بورڈز نصب ہو۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام داخل شدہ اور پروموٹ ہونے والے بچوں کا ڈیٹا ڈیجیٹائز ہو اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی سے تصدیق شدہ ھو اور ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ اپنے وزٹس میں یہ معلومات اکٹھا کرنے کیلئے انڈیکیٹرز شامل کریں۔

 

دریں اثناء وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کو سکول لیڈر بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کے ذریعے سکول لیڈر کے انتخاب کے لیے ٹیسٹس منعقد کئے گئے ہیں ان کی تربیت کیلئے کورس کو ختمی مشکل دی گئی ہے اور ان کی ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے ہدایت دی کہ کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کے لیے سکول لیڈرز کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور بہترین اداروں میں ان کو تربیت دیں جبکہ تعلیمی بہتری کے پیش نظر ان کے اختیارات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے الگ سے ڈائریکٹوریٹ یا انسپکٹریٹ کا تجویز اگلے اجلاس میں پیش کریں۔ تاکہ یہ نومنتخب سکول لیڈرز کولٹی ایجوکیشن کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے بہتر انداز سے کام کرسکیں۔ انہوں نے یہ ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں ان کی تربیت دورانیہ، کنٹریکٹ دورانیہ اور دیگر ضروری اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی جائے۔


شیئر کریں: