Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سید آباد لویر چترال کے برساتی نالہ میں سیلابی ریلہ،چار مکانات کو نقصان، چترال میں روڈ کھول دیا گیا ، ریسکیو ۱۱۲۲

شیئر کریں:

سید آباد لویر چترال کے برساتی نالہ میں سیلابی ریلہ،چار مکانات کو نقصان، چترال میں روڈ کھول دیا گیا ، ریسکیو ۱۱۲۲

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) لوئر چترال کے مختلف مقامات پر گزشتہ رات گرج چمک کے بارشیں ہورہی ہیں، اس سلسلے میں میں سید آباد میں گرج چمک کے بارش کے باعث برساتی نالے میں سیلابی ریلہ آیا, ریسکیو1122 لوئر چترال کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ڈزاسٹر ٹیمیں جائے سیدآباد پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، سیلابی ریلے کے باعث GTروڈ سے منسک چار مکانات متاثر ہوئے، جبکہ چترال مین روڈ کو متبادل راستہ بنا کر کھول دیا گیا ہے، سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں، عوام الناس کی خدمت میں گذارش ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 کے ٹول فری نمبر “1122” پر رابطہ کریں،

ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محمد انور الحق کی ہدایات پر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لوئر چترال عرفان الدین سید آباد کا دورہ کیا ۔ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، متاثرین کو فراہم کردہ شیلٹر کا معائنہ کیا۔ ٹریفک کو متبادل راستہ کے زریعے بحال کیا گیا ہے تاہم این ایچ اے کے ٹھیکیدار کو ہدایات دیں کہ روڈ کلیئرنس کا کام جلد مکمل کریں تاکہ ٹریفک کو بحال کیا جاسکے۔اور بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

chitraltimes syed abad selab 2 chitraltimes syed abad selab 3 chitraltimes syed abad selab 4 chitraltimes syed abad selab 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
63478