Chitral Times

Oct 1, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

احسان الحق جان کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ بونی میں سپرد خاک کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

احسان الحق جان کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

اپر چترال (  ایس این پیرزادہ ) احسان الحق جان کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبایی قبرستان بونی اپر چترال میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم 30 جون کو امریکہ میں ایک سڑک حادثہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے، متعلقین کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں مرحوم کے جسدِ خاکی کو 13 دن بعد جب آبائی گاؤں بونی پہنچایا گیا تو ہر آنکھ اشک بار تھا، مرحوم کے نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کے خاندان والوں نے ان کے غم میں شریک ہونے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ احسان الحق نے بطور اسپیشلسٹ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں۔


شیئر کریں: